ممبئی (نیوزڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ ملائیکہ اروڈا کہتی ہیں کہ فنکاروں کے لئے سرحد کی قید نہیں ہونی چاہیے۔ ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا وہ غیر ملکی اداکاروں کے بالی ووڈ میں کام کرنے کے حق میں ہیں۔ ملائیکہ نے کہا کہ آئٹم سانگز نے انہیں شہرت دی اور وہ مستقبل میں بھی آئٹم سانگ کرنا چاہیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ فنکاروں کے لئے سرحد کی قید نہیں ہونی چاہیے کیونکہ فنکار اپنی فنکارانہ صلاحیت کو کسی بھی جگہ پیش کرسکتے ہیں کیونکہ یہی صلاحیتیں ہی ان کا اثاثہ ہوتی ہیں۔ اداکارہ ملائیکہ اروڈا بالی ووڈ میں آئٹم گرل کے طور پر جانی جاتی ہیں ان کی کوئی فلم ایسی نہیں جس میں لیڈنگ رول ہو البتہ اپنے شوہر کی پروڈیوس کردہ فلم دبنگ م یں منی بدنام جیسا آئٹم سانگ کرکے ناصرف بالی ووڈ بلکہ پوری دنیا میں دھوم مچادی۔