پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

پریانکا چوپڑا اور انوشکا شرما کے بعد تاپسی پنو نے بھی فلم پر وڈکشن میں قدم رکھ دیا

datetime 24  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکاراو¿ں انوشکا شرما اور پریانکاچوپڑا کے بعد تاپسی پنو نے بھی ہیروئنوں کی پروڈکشن لیگ میں شمولیت اختیار کرلی ہے اور ایوارڈ یافتہ ہدایتکار و پروڈیوسر سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ مل کر ایک فلم بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق وہ معاون پروڈیوسر کے طور پر 2011 میں ریلیز ہونے والے سپر ہٹ تامل فلم کنچنا کے ہندی ریمیک کے لیے کام کریں گی۔
تاپسی پنو جو اپنے اس نئے شعبے کے حوالے سے بہت پرجوش ہیں کا کہنا ہے کہ میں اداکاری کے ساتھ اس نئے شعبے میں قدم رکھنے پر بہت خوش ہوں اور یہ تبدیلی میرے لیے بہت بہتر ثابت ہوگی اداکارہ کا مذید کہنا تھا کہ ابھی بہت کچھ ابتدائی مراحل میں ہے اور فلم کے سلسلہ میں کافی کچھ طے کیا جانا ہے۔
اس لیے مزید کچھ نہیں کہا جاسکتا مگر یہ طے ہے کہ میں نے پروڈکشن کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا ہے اور پہلی ہی فلم سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ کررہی ہوں جو ایک بہت بڑے فلمساز اور ہدایتکار ہے ان سے مجھے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
تامل زبان میں پہلے ہی کنچناکا سیکوئل ”کنچنا 2“ کے نام سے بنایا جارہا ہے جس میں تاپسی مرکزی کردار نبھارہی ہیں اور اسے رواں برس ریلیز کیا جارہا ہے تاہم تاپسی کا کہنا ہے کہ وہ تام فلم کا سیکوئل نہیں بلکہ اس کا ہندی ریمیک بنانے جارہی ہیں اور اسے کنچنا کے سیکوئل سے قبل ہی سینما گھرون کی زینت بنایا جائے گا۔واضح رہے کہ تاپسی پنو کے اکشے کمار کے ساتھ رواں برس جنوری میں فلم بے بی ریلیز ہوچکی ہے۔



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…