جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

امریکا، شرمین عبید کی ’سانگ آف لاہور‘ ٹرائی بیکا فلم فیسٹول کے لئے نامزد

datetime 23  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(نیوزڈیسک) آسکر ایوارڈ یافتہ فلم پروڈیوسر شرمین عبید چنائی کی ایک اور دستاویزی فلم ’سانگ آف لاہور‘ کو امریکا کے ٹرائی بیکا فلم فیسٹول میں 3 الگ الگ شعبوں میں نامزد کیا گیا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے شہر نیویارک میں منعقد ہونے والے 14ویں ٹرائی بیکا فلم فیسٹول میں دنیا بھر سے صرف 12 فلموں کو مختلف کیٹگریز کے لیے نامزد کیا گیا ہے جن میں سے ایک ’سانگ آف لاہور‘ بھی ہے۔ آسکر ایوارڈ یافتہ پروڈیوسر شرمین عبید چنائی کی اس فلم میں 1970 کی دہائی کے دوران مقبول ہونے والی موسیقی کا احاطہ کیا گیا ہے، اس فلم میں موسیقاروں کے انٹرویو بھی شامل کئے گئے ہیں۔ ’سانگ آف لاہور‘ کی عکس بندی لاہور اور اس کے گرد و نواح کے علاوہ امریکا اور دیگر ممالک میں بھی کی گئی ہے۔ فلم میں مرکزی کردار ہم کردار لاہور کے سچل گروپ نے ادا کیا ہے جو خصوصی طور پر اس فلم فیسٹول میں شرکت کے لئے امریکا پہنچا۔

مزید پڑھئے:پچانوے برس کی عمر میں طیارہ اڑانے کا عالمی ریکارڈ



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…