پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

فلم ’پائیریٹس آف دی کیریبیئن‘ نئی فلم کی پہلی جھلک منظر عام پر

datetime 23  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہالی وڈ(نیوز ڈیسک)مشہور و معروف ہالی وڈ کامیڈی ایڈونچر فلم سیریز پائیریٹس آف دی کیریبیئن سلسلے کی اگلی فلم ’پائیریٹس آف دی کیریبیئن – ڈیڈ مین ٹیل نو ٹیلز‘ کی پہلی جھلک منظرِ عام پر آگئی ہے۔ جس میں ایک بار پھر سے جانی ڈیپ لیجنڈنری کردار کیپٹن جیک اسپیرو کے روپ میں جلوہٓ گر ہو رہے ہیں۔ بلاک بسٹر فلم سیریز کی اس پانچویں کڑی کو جواشم روننگ اور اسپین سینڈ برگ مشترکہ طور پر ڈائریکٹ کر رہے ہیں، جس کی کہانی گزشتہ فلموں کی طرح بہادر اور نِڈر جیک اسپیرو کے گِرد گھوم رہی ہے، جو اپنے ساتھیوں کے ہمراہ نامعلوم خزانے کی تلاش میں سمندری سفر پر نکلتا ہے اور راہ میں حائل دشمنوں کا ڈٹ کا مقابلہ کرتا ہے۔ دل دہلا دینے والی مہم جوئی پر مبنی اس پانچویں اور آخری داستان کو جیری بریک ہیمر پروڈیوس کر رہے ہیں،
جبکہ فلم کی کاسٹ میں جانی ڈیپ کے علاوہ جیوفری رش، اورلینڈو بلوم، برینڈن ٹھیویز، کیون میک نیلی اور جیویئر بارڈمین اپنے گزشتہ کرداروں میں ایک بار پھر دِکھائی دیں گے، جن کے علاوہ کچھ نئے کردار بھی فلم کا حصہ بنائے گئے ہیں۔ 250ملین ڈالر لاگت سے بننے والی والٹ ڈزنی پکچرز کی ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور نئی فینٹسی کامیڈی فلم ’پائیریٹس آف دی کیریبیئن – ڈیڈ مین ٹیل نو ٹیلز‘ موشن پکچرز اور والٹ ڈزنی اسٹوڈیوز کے تحت 7جولائی 2017کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کر دی جائیگی۔ واضح رہے کہ فلم کے ڈائریکٹر نے بھاری معاوضے کے عوض جانی ڈیپ کو فلم میں دوبارہ کاسٹ کیا جن کا کہنا ہے کہ وہ کیپٹن جیک اسپیرو کے بغیر پائیریٹس آف دی کیریبیئن سلسلے کا نیا سیکیوئل بنانے کے بارے میں سوچ بھی سکتے۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…