پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

ماڈل صائمہ اظہر نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھ دیا

datetime 23  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) ٹی وی کمرشلزسے شہرت حاصل کرنے والی س±پرماڈل صائمہ اظہر نے بڑی اسکرین پر نظر آنے کی تیاریاں شروع کردیں۔نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے صائمہ اظہر نے بتایا کہ کثیرسرمائے سے بنائی جانے والی ایک فلم کے لیے انہیں سائن کیا گیا ہے لیکن اس کا نام اور کاسٹ کے حوالے سے تفصیلات معاہدے کی وجہ سے فی الحال نہیں بتاسکتی لیکن اتنا ضرور بتا سکتی ہوں کہ یہ ایک منفرد موضوع پربنائی جانے والی فلم ہے۔ جسے دیکھنے کے بعد فلم بین ڈپریشن میں جانے کے بجائے چہروں پر مسکراہٹ لے کرسینما ہال سے باہرنکلیں گے۔ مجھے ایک مضبوط کردارنبھانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے اور یہ میرے لیے بہت چلینجنگ بھی ہوگا۔
صائمہ اظہر نے کہا کہ پاکستان میں فلم انڈسٹری کی بحالی کا عمل تیزی سے جاری ہے لیکن مجھے یوں لگتا ہے کہ ایک خاص طرز کی فلمیں بنانے پرزیادہ توجہ دی جارہی ہے۔اس وقت ہمارے ملک میں بے پناہ مسائل ہیں اور ان مسائل کی وجہ سے ہر کوئی پریشان دکھائی دیتا ہے۔ ایسے میں ہماری یہ اولین ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم زیادہ سے زیادہ ایسی فلمیں بنائیں جن کو دیکھ کر لوگ اپنے تمام مسائل بھول جائیں اوران کے چہروں پر مسکراہٹ دکھائی دے۔ دہشت گردی کے موضوعات کے بجائے اب ہمیں رومانٹک اور کامیڈی فلمیں بنانی چاہئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی سے جب سے فلمسازی شروع ہوئی ہے تب سے فیشن انڈسٹری کی س±پرماڈلز کو بطورہیروئن سائن کرنے کا رجحان زورپکڑرہا ہے جوبہت خوش آئندہے۔ اس وقت لوگ نئے چہروں کو دیکھنا چاہتے ہیں، اس لیے جب تک ہم دنیا کی ترقی یافتہ فلم انڈسٹریز کی طرح بہتر کام کرنے کے ساتھ ساتھ نئے چہروں کو متعارف نہیں کروائیں گے، اس وقت تک فلم انڈسٹری کی بحالی مکمن نہیں ہوگی۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…