منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

خواتین کے موضوع پر زیادہ فلموں کی ضرورت ہے ، انوشکا شرما

datetime 11  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ڈیسک)بھارتی اداکارہ انوشکا شرما نے کہا ہے کہ بالی ووڈ میں زیادہ تر مردوں کے موضوع پر فلمیں بنائی جاتی تھیں لیکن میری کوم اور کوئین کی کامیابی کے بعد انڈسٹری میں ایسی فلموں کا رجحان بڑھ رہا ہے اور متعدد ہدایتکار خواتین کے موضوعات پر بھی فلمیں بنا رہے ہیں جو کہ خوش آئند بات ہے ، میں بھی ایسی فلموں کی حمایت کرتی ہوں۔ اپنی فلم “این ایچ 10” کی ایک تشہیری تقریب میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلم کی ساری کاسٹ نے بے حد محنت کی ہے۔امید ہے کہ فلم مداحوں کو پسند آئے گی اور اچھا بزنس کرے گی۔انوشکا نے کہاکہ وہ ایسی فلم میں ہی کام کرنے کی حامی بھرتی ہیں جس میں انہیں اپنا کردار دلچسپ لگتا ہے۔انوشکا نے بتایا کہ فلم میں وہ ایک بیوقوف لڑکی بنیں گی جو بہت غلطیاں کرتی ہے۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں نیل بھوپالم اور درشن کمار شامل ہیں ،فلم کی ہدایات نودیپ سنگھ نے دی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…