نیویارک(این این آئی)گوگل کی جانب سے واٹس ایپ کو ٹکر دینے کے لیے اینڈرائیڈ فونز میں اپنی ٹیکسٹ میسجز ایپ کو فیس بک کی زیرملکیت اپلیکشن جیسا بنانے پر کام جاری ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اب گوگل کی جانب سے میسجز ایپ میں ایس ایم ایس شیڈول فیچر کی
آزمائش شروع کی گئی ہے، جو صارف کو اپنا میسج مطلوبہ وقت میں بھیجنے کی سہولت فراہم کرے گا۔اس مقصد کے لیے کسی میسج کو ڈرافٹ کرکے ایک چیٹ میں سینڈ بٹن کو کچھ دیر تک دبا ئو برقرار رکھنا ہوگا۔ایسا کرنے پر 4 آپشنز سامنے آئیں گے جن میں سے 3 میں پہلے سے طے شدہ وقت جبکہ چوتھا اپنی پسند کی تاریخ اور وقت کا انتخاب کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔فی الحال یہ فیچر آزمائشی مرحلے سے گزر ررہا ہے اور صارفین کو کب تک دستیاب ہوگا، یہ کہنا مشکل ہے۔یادرہے کہ گوگل نے 2018 میں اینڈرائیڈ میسجز کو متعارف کرایا تھا جس کا مقصد صارفین کو آر سی ایس کی ابتدائی جھلک دیکھنے کا موقع مل سکے اور وہ اسے اپنے فون میں اسٹینڈرڈ ایس ایم ایس ایپ کی جگہ استعمال کرسکیں۔