واشنگٹن (آن لائن) کمپیوٹر سسٹم میں اینٹی وائرس ایجاد کرنے والے جان میکافی کو اسپین میں گرفتار کر لیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ انصاف نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ جان میکافی کو امریکا میں ٹیکس چوری کے الزام میں اسپین میں
گرفتار کر لیا گیا ہے۔جان میکافی پر 2014 سے 2018 تک ٹیکس ریٹرنز جمع نہ کرانے کا الزام ہے۔امریکی محکمہ انصاف کا مزید کہنا ہے کہ جان میکافی پر اثاثے چھپانے کا بھی الزام ہے، انہوں نے اپنی آمدنی دوسروں کے نام پر اکاونٹس میں جمع کی۔