منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال آپ کو اس صورتحال سے دوچار کر سکتا ہے،برطانوی ادارے کا انتباہ

datetime 20  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)سماجی رابطوں کے لیے استعمال کیا جانے والا سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال آپ کو ڈپریشن اور گھبراہٹ کے مسائل سے دو چار کرسکتا ہے۔سوشل میڈیا کو ہم رابطوں کے لیے استعمال کرتے ہیں مگر اس کا زیادہ استعمال آپ کی ذہنی صحت کو بھی متاثر کرسکتا ہے،اس بات سے برطانیہ کی رائل سوسائٹی آف پبلک ہیلتھ گزشتہ چند سالوں سے مختلف تحقیقاتی رپورٹس کے ذریعے عوام کو خبردار کررہی ہے۔

دی اکانومسٹ میں شائع 2017 کے سروے کے مطابق برطانیہ میں 14 سے 24 سال کے ایک چوتھائی نوجوانوں نے کسی نا کسی وقت ذہنی مسائل کا سامنا کیا ہے جس کے پیچھے سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال ہونا ثابت ہوا ہے۔تحقیق میں شامل نوجوانوں کے مطابق حالانکہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس انہیں اظہار خیال کا بھرپور موقع دیتی ہیں لیکن ان کے زیادہ استعمال سے نوجوانوں نے ڈپریشن اور گھبراہٹ جیسے مسائل کا سامنا کیا ہے،اس کے علاوہ نیند کی کمی، آن لائن بْلیئنگ، جسمانی ساخت کے بارے میں پریشانی اور کچھ کھو دینے کا ڈر جیسے مسائل کا بھی مستقل سامنا کرتے ہیں،2014 میں نیورو سائنٹسٹ کے تجربے میں بھی یہ ثابت ہوا کہ فیس بک انسانی ذہن کے ان حصوں کو متحرک کرتا ہے جو جوئے یا منشیات کے ستعمال پر متحرک ہوتے ہیں۔موبائل ایپلی کشن موومنٹ کے اعداد و شمار بھی اسی مسائل کی طرف اشارہ کرتے ہیں، 10 لاکھ صارفین سے کیے گئے سروے کے مطابق انسٹاگرام پر روزانہ کم از کم ایک گھنٹہ گزارنے والے 63 فیصدافراد نے ناخوش ہونے کابتایا۔اسی طرح اگر فیس بک کی بات کی جائے تو فیس بک استعمال کرنے والوں میں ناخوش ہونے کی شرح 59 فیصد تھی۔ سماجی رابطوں کے لیے استعمال کیا جانے والا سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال آپ کو ڈپریشن اور گھبراہٹ کے مسائل سے دو چار کرسکتا ہے۔سوشل میڈیا کو ہم رابطوں کے لیے استعمال کرتے ہیں مگر اس کا زیادہ استعمال آپ کی ذہنی صحت کو بھی متاثر کرسکتا ہے

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…