اسلام آباد (این این آئی)پاکستان انجینئرنگ کونسل نے پانچ اقسام کے وینٹی لیٹرز تیار کرنا شروع کر دیئے ،وینٹی لیٹرز کے 8 ڈیزائنز منظوری کیلئے بھجوا دئیے گئے ۔ منگل کو تیار کردہ وینٹی لیٹرز کے کلینکل ٹرائلز جاری ہیں،
وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نسٹ اور ڈریپ 36 گھنٹوں میں ٹیسٹنگ کٹس پر حتمی فیصلہ کریں گے،7 ٹرینوں کو ہسپتالوں میں تبدیل کر دیا گیا،ملک بھر میں نقل و حرکت کے لیے 26 ٹرینیں دستیاب ہیں،ریلوے کے 48 ہسپتال اور 36 ڈسپنسریاں دستیاب ہیں۔