ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

زونگ4جی نے ایشیا کا سب سے بڑا کانٹیننٹل رومنگ بنڈل متعارف کروا دیا

datetime 13  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( پریس ریلیز ) پاکستان کے معروف ٹیلی مواصلات کے نیٹ ورک ، زونگ 4 جی نے جدت اور اختراع اندازی کے نئے معیار قائم کرتے ہوئے ایشیاء کا سب سے بڑا کانٹیننٹل رومنگ بنڈل متعارف کرا دیا ہے۔ اس منفرد بنڈل میں 9 ایشیائی مقامات پر سفر کرنے والے زونگ 4 جی کے صارفین کو بے مثال سہولیات اور آسانیاں میسر ہوں گی۔ زونگ فور جی پاکستان کا پہلا نیٹ ورک ہے

جو اپنے 100 سے زائد شراکت داروں کے تعاون سے 72ممالک میں اپنی 4 جی رومنگ خدمات فراہم کررہا ہے۔ایشیاکانٹیننٹل بنڈل 4 جی زونگ 4 جی کے صارفین کو آسٹریلیا ، بنگلہ دیش ، چین ، ملائیشیا ، قطر ، اور سعودی عرب سمیت 9 مشہور سیاحتی اور کاروباری مقامات پر بے مثال رومنگ کی خدمات فراہم کر رہا ہے ۔ انٹرکنیکٹ ٹیکنالوجی کے ذریعہ ، زونگ 4 جی کے صارفین اب ایشیاء میں اپنی ایل ٹی ای رابطے کو برقرار رکھتے ہوئے بین الاقوامی سطح پر گھوم سکتے ہیں۔ہائبرڈ بنڈل60وائس منٹس،60ایس ایم ایس اور1جی بی ڈیٹا پر مشتمل ہے جو صرف5,000 روپے جمع ٹیکس میں حاصل کیا جا سکتا ہے۔ زونگ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ، “زونگ 4 جی اپنے صارفین کے بلا تعطل رابطوں کی ضروریات کو سمجھتا ہے۔ ایشیاء رومنگ بنڈل کا اجراء ہمارے صارفین کو اندرون ملک اور بیرون ملک میں بغیر کسی رکاوٹ کے رابطوں کی سہولیات فراہم کرنے کی ہماری حکمت عملی کے عین مطابق ہے۔ ہم رابطوں کے عمل کو جدت اور اختراع نے اگلے مرحلے تک لے جانے کیلئے اپنی خدمات کی فراہمی کو بہتربناتے رہیں گے۔ اپنے صارفین کو بیرون ملک بلا تعطل لامحدود رابطوں کی ضرورت کے پیش نظر ، زونگ 4G پاکستان میں وسیع تر 4 جی رومنگ خدمات کے ساتھ انتہائی گرانقدر نرخوں کے ساتھ متعدد بنڈل پیکیجز صنعت میں انہتائی مناسب ریٹس فراہم کر رہا ہے۔ بہترین درجہ خدمات اور سلوشن فراہم کرنے کے عہد کے ساتھ ، زونگ 4 جی اس بات کو یقینی بنارہا ہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دوران سفر صارفین اپنے گھر سے دور بھی اپنوں کے ساتھ رابطوں میں رہیں گے۔ اور ، پاکستان کے معروف نیٹ ورک ، زونگ 4 جی کے علاوہ اپنوں کے ساتھ جڑے رہنے کا کوئی اور بہترذریعہ نہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…