جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

کولمبین ڈرگ مافیا کے خاندان نے سستا ترین فولڈ ایبل فون لانچ کر دیااس فون کی قیمت کتنی رکھی گئی ہے ؟ جانئے

datetime 6  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بوگوٹا(این این آئی)1980 کی دہائی میں کولمبیا کے ڈرگ مافیا کے بے تاج بادشا ہ پابلو ایسکوبار کے بھائی نے سام سنگ ، ہواوے اور موٹورولا کے مقابلے میں فولڈ ہونے والا انتہائی سستا اسمارٹ فون لانچ کر دیا۔جدید ترین فولڈایبل سمارٹ فونز قیمت کے لحاظ سے بہت کم لوگوں کی پہنچ میں ہیں اور موٹورولا کافولڈ ہونیوالا فون موٹورولا ریزر 1500 ڈالرز جبکہ سام سنگ گلیکسی فولڈ 1980 ڈالرز اور

چینی کمپنی ہواوے کا میٹ ایکس 2400 ڈالر ز میں فروخت کیلئے پیش کیا گیا ہے۔تاہم پابلو ایسکوبار کے بھائی ’روبرٹو ڈی جیسز ایسکوبار گویریا ‘ نے ایپل کو شکست دینے کیلئے اب ’ایسکوبار فولڈ ون ‘کے نام سے سمارٹ فون لانچ کیا ہے جس کی قیمت صرف 350 ڈالرز رکھی گئی ہے اور یہ دنیا بھر میں کہیں بھی قابل استعمال ہوگا۔مذکورہ فون کی ویب سائٹ اور تشہیری ویڈیو کے مطابق فون 7.8 انچ کی ایمولڈ (AMOLED) ایف ایچ ڈی سکرین اور اینڈرائیڈ پائی 9.0 پر مشتمل ہے جبکہ یہ فون جدید ترین کولکوم اسنیپ ڈریگن 8 سیریز کی چپ سیٹ کے ساتھ16 اور 20 میگا پکسلز کے دو کیمروں سے لیس ہے۔ایسکوبار کمپنی کے سربراہ اولوف گسٹافسن نے ٹیکنالوجی ویب سائٹ سی نیٹ کو ای میل کے ذریعے بتایا ہے کہ انہوں نے ریٹیلرز اور ہول سیلرز کے تمام تر منافع کو ختم کرکے صارفین کو فائدہ پہنچایا ہے۔گسٹافسن نے کہاکہ ان کا جدید ترین فون ایسکوبار فولڈ 1 خصوصیات اور جدت کے اعتبار سے امریکی کمپنی ایپل اور سام سنگ سے بہت آگے ہے۔پابلو ایسکوبار کا نام 80 کی دہائی میں کولمبیا میں عام افراد کیلئے ہیرو جبکہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کیلئے خوف کی علامت سمجھا جاتا تھا جبکہ ایسکوبار کی مافیا کی جڑیں امریکہ تک پھیلی ہوئی تھیں۔گسٹافسن نے کہا کہ وہ جلد مزید جدید ترین ڈیوائسز بھی لانچ کریں گے اور امریکی کمپنی ایپل کو شکست دے دیں گے۔دوسموں والے ایسکوبارفولڈ 1 کے 128 جی بی میموری والے سمارٹ فون کی قیمت 350 ڈالرز جبکہ 512 جی بی فون کی قیمت 500 ڈالر رکھی گئی ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…