بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن، پی ٹی اے نے کیا زونگ فائیو جی نیٹ ورک کا کامیاب تجربہ

datetime 23  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(پ ر)زونگ چائنہ موبائل پاکستان(سی ایم پاک)پاکستان کے نمبر ون ڈیٹا نیٹ ورک کی جانب سے فائیو جی کا کامیاب تجربہ کیا گیا، اس حوالہ سے ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں سیکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی مواصلات ڈویژن شعیب احمد صدیقی، نمائندہ آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن، میجر جنرل (ر)عامر عظیم باجوہ چیئرمین پی ٹی اے اور ڈاکٹر وانگ ژوہوااکنامک اینڈ کمرشل قونصلر،چینی سفارت خانے کے ساتھ ساتھ، مختلف سرکاری اداروں، ٹیلی کام انڈسٹری اور کارپوریٹ سیکٹر کے معززین اور حکومتی شخصیات نے شرکت کی۔

پاکستان ایک بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل معیشت ہے جس نے پچھلی دہائی میں ڈیجیٹل طرز زندگی کو بڑے پیمانے پر اپنایا ہے۔ زونگ ہمیشہ ہی قوم کو جدید ٹیکنالوجی متعارف کروانے کا متمنی رہا۔ یہ پاکستانیوں کے لئے باعث فخر لمحہ ہے کیونکہ زونگ ملک میں باضابطہ طور پر فائیوجی خدمات کی جانچ کرنے والا پہلا اور واحد آپریٹر بن گیا ہے۔پاکستان میں ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام کی ترقی کے عزم کے ساتھ، زونگ اپنے قابل قدر صارفین کو جدید، جدید ترین خدمات اور حل پیش کرنے میں ہمیشہ پیش پیش رہا ہے۔ پاکستان میں فورجی خدمات کے سرخیل ہونے کے ناطے، زونگ پہلے ہی پاکستان کے سب سے بڑے نیٹ ورک کے طور پر اپنے آپ کو 13 ملین 4 جی سے زیادہ صارفین اور 12،000 فورجی سائٹوں کے ساتھ قائم کرچکا ہے۔ ایونٹ کے دوران، سیکرٹری آئی ٹی، پی ٹی اے چیئرمین، اقتصادی و تجارتی قونصلر، چینی سفارتخانے نے معززین کے ہمراہ زونگ کے فائیو جی نیٹ ورک کا تجربہ کیا۔سیکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی مواصلات ڈویژن شعیب احمد صدیقی نے کہا، ”زونگ ملک میں ڈیجیٹل ایجنڈے کو آگے بڑھانے میں سرفہرست رہا ہے۔ پاکستان میں فور جی کی خدمات انجام دینے والی، کمپنی ملک بھر میں ٹیلی مواصلات کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ میں زونگ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہنا چاہتا ہوں کہ وہ پہلا پاکستانی ٹیلی مواصلات کا آپریٹر بن گیا جس نے کامیابی کے ساتھ فائیوجی ٹرائل کا انعقاد کیا اور پاکستان کو ان ممالک کی مختصر فہرست میں شامل کیا جو فائیو جی کیلئے تیار ہیں۔

اس موقع پر زونگ کے چیئرمین اور سی ای او مسٹر وانگ ہوا نے خطاب کرتے ہوئے کہا، ”(سی ایم پاک) چین کی موبائل گروپ کی مضبوط حمایت پر بھروسہ کرکے، پاکستان کی معیشت کو فروغ دینے اور اپنے نیٹ ورک کی صلاحیتوں اور خدمات کی سطح میں مسلسل بہتری لانے کے لئے پاکستانیوں کی خدمت کے لئے پرعزم ہے۔ زونگ پاکستان میں فائیوجی آزمائشی کامیابی سے چلانے والا پہلا آپریٹر بن گیا ہے اور یہ ہمارے لئے ایک اور سنگ میل ہے۔زونگ کا خیال ہے کہ فائیوجی مستقبل میں پاکستان کی معاشی تبدیلی، معاشرتی ترقی، اور لوگوں کے ذریعہ معاش میں بہتری لانے کے لئے مزید گہری اور طویل مدتی تبدیلیاں لائے گی۔ توقع کی جارہی ہے کہ فائیو جی صحت کی دیکھ بھال، زراعت اور تعلیم پر اثر ڈالے گی۔ ابتداء کے بعد سے، زونگ نے اپنے صارفین کو بہترین درجے کی خدمات اور حل فراہم کرنے میں اپنی وابستگی کا ثبوت دیا ہے۔ زونگ نے ہمیشہ اپنے صارفین کو موبائل رابطے کا جدید ترین حل فراہم کرنے کی کوشش کی ہے۔ اب، قریب قریب فائیوجی کی آمد کے ساتھ، زونگ نے ایک بار پھر، قوم کیلئے بے انتہاامکانات کھولنے کی تیاریوں کو ثابت کردیا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…