اتوار‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2026 

13 کروڑ روپے کا مہنگا ترین موبائل نمبر اس نمبر میں آخر کونسی خاص بات ہے اور اسے کس نے خریدا؟‎

datetime 29  جولائی  2019 |

نئی دہلی(این این آئی)بھارت کی ایک ارب پتی کاروباری شخصیت اور ’وی آئی پی‘ نمبروں کے شوقین نے حال ہی میں دبئی میں ایک آن لائن نیلامی میں ایک موبائل فون نمبر قریباً ایک ملین ڈالر سے زائد میں خرید لیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق بالویندر ساھانی المعروف ابو صباح نے اماراتی ٹیلی کام کمپنی ’ڈو‘ سے آن لائن نیلام کے لیے پیش کردہ موبائل فون نمبر 0588888888، 45 لاکھ 20 ہزار درہم میں خرید کیا۔ امریکی کرنسی میں یہ رقم 12

لاکھ 20 ہزار ڈالر بنتی ہے۔بھارتی ارب پتی ساھانی اس سے قبل اکتوبر 2016ء میں گاڑی کا وی آئی پی نمبرD5 33 ملین درہم میں خرید چکے ہیں۔بالویندر ساھانی رئیل اسٹیٹ کی ایک بین الاقوامی کمپنی کے مالک ہیں۔ اس کمپنی کی متعدد ذیلی شاخیں متحدہ عرب امارات، کویت، بھارت اور امریکا میں بھی قائم ہیں۔اماراتی ٹیلی کام کمپنی نے 2014ء میں ایک آن لائن نیلامی میں ایک ہزار وی آئی پی فون نمبر فروخت کیے تھے جنہیں قریبا 80 لاکھ درہم میں خریدا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بٹرفلائی افیکٹ


وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…