جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

رمضان المبارک میں ہواوے کے بعد دو اور موبائل کمپنیوں نے اپنے فونز کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی کا اعلان کر دیا

datetime 15  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(این این آئی)چینی کمپنی ہواوے کے اپنے مختلف فونز کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کے بعداب اوپو اور ویوو کی جانب سے بھی مختلف ڈیوائسز کو سستا کردیاگیا۔دونوں کمپنیوں نے سوشل میڈیا پر رمضان المبارک کے لیے مختلف فونز کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اوپو کے فیس بک پیج پر بتایاگیا کہ

اس کمپنی نے اوپو اے 7 کی قیمت 36 ہزار 999 روپے سے کم کرکے 31 ہزار 999 روپے کردی ہے۔اوپو اے 7 کے علاوہ کمپنی نے اوپو اے 3 کی قیمت میں بھی کمی کی ہے جو کہ 19 ہزار 999 روپے سے کم ہوکر 18 ہزار 999 روپے ہوگئی ہے۔دوسری جانب ویوو نے بھی مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ویوو کے 32 میگا پکسل سیلفی کیمرے سے لیس فلیگ شپ فون وی 15 کی قیمت 49 ہزار 999 روپے سے کم ہوکر 45 ہزار 999 روپے کردی گئی ہے جبکہ 32 میگاپکسل سیلفی کیمرے اور 48 میگا پکسل بیک کیمرے (بیک پر تین کیمرے دیئے گئے ہیں)والے وی 15 پرو کی قیمت 64 ہزار 999 روپے سے کم کرکے 59 ہزار 999 روپے کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ویوو وائے 95 کی قیمت 34 ہزار 999 روپے کی جگہ اب 31 ہزار 999 روپے کردی گئی ہے جبکہ وائے 91 سی کی قیمت 19 ہزار 999 روپے سے کم ہوکر 18 ہزار 999 روپے ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ رمضان کے آغاز پر ہواوے کے پی 30 لائٹ، نووا 3 آئی، وائے نائن 2019، اور وائے 5 لائٹ کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا تھا۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…