اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کی کی چیلنج کے بعد اب سوشل میڈیا پر ان ویزیبل چیلنج نے قبضہ کرلیا ہے، جس میں لوگ اپنے بہن بھائیوں یا دوستوں کو ‘غائب’ کررہے ہیں۔ جی ہاں واقعی آپ نے درست پڑھا، اس چیلنج میں لوگوں کے سامنے کسی کو ‘غائب’ کردیا جاتا ہے۔ اس چیلنج کا اصول بہت سادہ ہے، دوستوں یا رشتے داروں کے ایک گروپ کو اکھٹا کریں اور انہیں اپنے ساتھ ملاکر کسی ایک کو اس بات پر قائل کرلیں کہ آپ نے جادوئی ٹرک سے اسے غائب کردیا ہے۔ یہ ‘کی کی چیلنج’ کیا ہے اور یہ اتنا خطرناک کیوں؟ اس ٹرک میں
بس آپ کو اور آپ کے دوستوں کو ایسے ظاہر کرنا ہے کہ آپ کا وہ دوست حقیقت میں نادیدہ ہوچکا ہے۔ یہ چیلنج نیٹ فلیکس کے ایک شو میجک فار ہیومینز سے متاثر ہوکر سوشل میڈیا میں پھیلا۔ اس شو میں میزبان جسٹن ولمین نے ایک فرد کو اس بات پر قائل کیا کہ وہ غائب ہوچکا ہے، حالانکہ اسے پتا نہیں تھا کہ وہاں موجود ہجوم اس مذاق میں شامل ہے۔ اس ٹرک میں مذاق کا نشانہ بننے والے شخص کو کسی چادر سے ڈھانپ کر ‘غائب’ کیا جاتا ہے اور پھر چادر ہٹنے پر وہاں موجود لوگ ایسا ظاہر کرتے ہیں کہ وہ واقعی ان کو نظر نہیں آرہا۔