جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دبئی میں کروڑوں ڈالر کی لاگت سے مریخ جیسا ماحول پیدا کیا جائے گا

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی میں حکومت نے کروڑوں ڈالر کی لاگت سے مارز سٹی کی تعمیر کا اعلان کیا ہے جس میں سرخ سیارے مریخ پر ممکنہ زندگی کا ماحول تیار کیا جائے گا۔ دبئی کے حکام کے مطابق 13 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی لاگت سے یہ شہر 19 لاکھ مربع فٹ پر مشتمل ہو گا

اور اس کے ساتھ کسی جگہ کی سب سے بڑی نقل کا اعزاز بھی حاصل ہو گا۔ ٭ دبئی پولیس کا روبوٹ افسر ڈیوٹی پر آ گیا ٭کیا آپ بغیر پائلٹ والی ہوائی ٹیکسی میں سفر کریں گے؟ اس شہر میں محققین ایک برس تک قیام کے دوران مختلف تجربات کریں گے جس میں مریخ پر زندگی کے لیے ضروری خوراک، پانی اور توانائی کا حصول شامل ہے۔ یہ منصوبہ دبئی کی ‘مریخ 2117’ منصوبہ بندی کا حصہ ہے جس کے تحت آئندہ سو برس کے دوران مریخ پر پہلی انسانی آبادی کا قیام عمل میں لانا ہے۔ مارز سائنس سٹی منصوبے کا اعلان حال ہی میں متحدہ عرب امارات کی حکومت کے ابوظہبی میں ہونے والے سالانہ اجلاس میں کیا گیا۔ اس شہر میں جدید لیبارٹریوں کے ذریعہ مریخ کے سخت موسم اور مریخ کی زمینی ساخت کی نقل تیار کی جائے گی۔ شہر میں ایک عجائب گھر بھی موجود ہو گا جس میں خلا میں حاصل کی گئی کامیابیوں کو پیش کیا جائے گا۔ اس عجائب گھر کی دیواریں تھری ڈی پرنٹر کی مدد سے تیار کی جائیں گی اور اس میں متحدہ عرب امارات کے صحرا سے ریت لا کر استمعال کی جائے گی۔ عجائب گھر اور لیباٹریوں کے علاوہ مارز سٹی یہاں پر کام کرنے والے سائنس دانوں کا گھر بھی ہو گا۔ اس شہر کے ڈیزائنرز کا کہنا ہے کہ یہ تجربہ غیر موافق ماحول میں پائیداد زندگی کے حوالے سے مستقبل کی ایجادات میں اہم کردار اور حوالہ ہو گا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…