پاکستان میںبڑے خطرے کی آہٹ،بین الاقوامی ادارے نے خوفناک پیش گوئی کردی

29  جنوری‬‮  2016

کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان سمیت دنیا کے اکثر ممالک سمندری ہواﺅں کے خطرناک طوفان النینو کے زد میں ہیں۔ انٹرنیشنل پینل آن کلامیٹ چینج نے النینو طوفان کے خطرے سے آگاہ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انسانوں کی پھیلائی ہوئی تباہی کے اثرات اب موسمیاتی تبدیلیوں کی صورت میں ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں۔امریکہ میں برف اور برفیلی ہواوں کا تباہ کن طوفان برپا ہے کسی خطے میں گرمی کی شدید لہر نے لوگوں کو پریشان کیے رکھا اور کہیں طویل خشک سالی کا راج طویل عرصے سے جاری ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید دھند جان چھوڑنے کا نام نہیں لے رہی۔عالمی سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ دنیا کے اکثر ممالک سمندروں میں چلنے والی خط استوا پرٹریڈ ہواوں کے کرنٹ النینو کے زیراثر ہیں جس سے امریکہ آسٹریلیا فلپائن سنگاپور سمیت جنوبی ایشیا کے موسم بر ی طرح تبدیل ہو چکے ہیں۔ انٹرنیشنل پینل آن کلائمیٹ چینج کی رپورٹ فائیو میں کہا گیا ہے کہ النینو طوفان سے پاکستان کے جنوبی علاقے خشک سالی اور شمالی علاقے بارشوں سے بری طرح متاثر ہونے کا امکان ہے۔ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ امریکہ کی طرح یہاں بھی حکومت خطرے کو بھانپ جاتی لیکن یہاں وزارت موسمیاتی تبدیلیاں اس سے لاعلم اور متعلقہ محکمے چین کی بانسری بجا رہے ہیں۔ رپورٹ میں خبر دار کیا گیا ہے کہ بحرہند پر بننے والے ہوائی غبارے سے سنگاپور بھارت اور کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں گرمی کی شدید لہر آنے کا پھر خطرہ ہے۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…