جمعرات‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2025 

2016ءکیسا ہوگا؟ برطانوی ادارے کی رپورٹ ،پاکستان میں خدشات بڑھ گئے

datetime 28  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوزڈیسک)برطانیہ کے محکمہ موسمیات کی جانب سے کی گئی پیش گوئی کے مطابق امکان ہے کہ 2016، 2015 سے بھی گرم رہنے کا امکان ہے۔برطانوی محکمہ موسمیات کو یقین ہے کہ سنہ 2016 میں درجہ حرارت 1.1 سیلسئس سے اوپر رہ سکتا ہے۔برطانیہ میں رواں سال کو پہلے ہی گرم ترین سال قرار دیا جا چکا ہے جس کی بنیادی وجہ عالمی درجہ حرارت کا بڑھنا ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے پیرس میں ہونے والی ماحولیاتی کانفرنس میں شریک ممالک نے اس بات سے اتفاق کیا تھا کہ دنیا کو عالمی درجہ حرارت کو 1.5 سیلسئس سے اوپر رکھنے کی کوشش کرنی چاہیے۔برطانوی محکمہ موسمیات کی جانب سے کی جانے والی نئی پیش گوئی کمپیوٹر ماڈلز اور شماریاتی طریقہ کار پر مشتمل ہے اور اس کے مطابق آئندہ 12 مہینوں میں عالمی درجہ حرارت کی اوسط شرح سنہ 1961 سے 1990 کے درمیان کی شرح سے 0.84 درجے سے اوپر رہنے کا امکان ہے۔اگر صنعتی دور سے پہلے کی سطح کا موازنہ کیا جائے تو نئی پیش گوئی کے مطابق اگلے سال کے درجہ حرارت کی اوسط شرح سنہ 1850 سے 1899 کے مقابلے میں 1.1 سیلسئس رہنے کا امکان ہے۔برطانیہ میں گذشتہ برس پیش گوئی کی گئی تھی کہ رواں برس اوسط درجہ حرارت 0.64 سے اوپر رہے گا۔برطانیہ کے محکمہ موسمیات سے تعلق رکھنے والے پروفیسر ایڈم کا کہنا ہے کہ اگلے برس کی پیش گوئی گذشتہ برس کے کچھ گرم سالوں کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں سنہ 2014 میں درجہ حرارت 0.6 رہا جو ایک ریکارڈ تھا، جبکہ رواں برس یہ درجہ حرارت 0.7 رہا اور وہ بھی ایک ریکارڈ تھا اور اگلے برس کے لیے ہم یہ کہہ رہے ہیں اس میں درجہ حرارت 0.8 ہو گا جس سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ برطانیہ میں تین برس کے دوران درجہ حرارت میں تیزی آئی اور سنہ 2016 کے آخر تک ہم شاید دیکھیں گے کہ برطانیہ میں تین برس کے دوران مسلسل درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافے کا امکان ہے۔موسمیات کے ماہرین کے مطابق عالمی درجہ حرارت بھارت میں مون سون سیزن کو پہلے ہی محدود کرنے کا ذمہ دار رہا ہے، اس نے بحرِ اوقیانوس میں آنے والے طوفانوں کو کم کیا اور یہ گذشتہ چند ہفتوں میں شمالی یورپ میں سردی سے پہلے آنے والے طوفانوں میں بھی ملوث رہا ہے۔اگر اس رپورٹ کے مطابق 2016ءمیں عالمی درجہ حرارت مزید بڑھا تو اس سے بھارت اور پاکستان پر بھی شدید اثرات رونما ہونگے خاص طورپر پاکستان کو ایک اورسیلاب کا سامنے کرنا پڑ سکتا ہے۔



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…