ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

انٹرنیٹ کی سست رفتار کے ستائے صارفین کو گوگل نے بڑی خوشخبری سنادی

datetime 23  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)گوگل کی طرف سے اپنے کروم براو¿زر کے سافٹ ویئر میں ایک نئی تبدیلی متعارف کروائی جا رہی ہے جس کے بعد اس براو¿زر کی رفتار میں حیرت انگیز اضافہ ہوجائے گا اور یہ ناصرف ویب پیجز برق رفتاری سے لوڈ کرے گا بلکہ اس کی وجہ سے آپ کے کمپیوٹر یا موبائل فون کی بیٹری کا استعمال بھی نمایاں طور پر کم ہوجائے گا۔ اخبار ’ڈیلی سٹار‘ کے مطابق گوگل ایک نئی ڈیٹا شرنکنگ ٹیکنالوجی بروٹلی (Brotli) متعارف کروارہا ہے جس کی وجہ سے کروم کی رفتار میں تقریباً 25 فیصد اضافہ ہوجائے گا۔ یہ سافٹ ویئر ڈیٹا کو مختصر ترین طریقے سے ذخیرہ کرنے اور منتقل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ انٹرنیٹ پر موجود ڈیٹا کو آپ کے کمپیوٹر یا موبائل فون میں موجودہ رفتار کی نسبت کہیں زیادہ رفتار سے منتقل کیا جاسکے گا اور اسے سٹور کرنے کے لئے بھی کم گنجائش کی ضرورت ہوگی۔خصوصاً موبائل فون صارفین کے لئے یہ بہت بڑی خوشخبری ہے کہ ناصرف ان کے فون پر ویب پیجز تیز رفتاری سے لوڈ ہوں گے بلکہ انٹرنیٹ ڈیٹا کا استعمال بھی پہلے کی نسبت بہت کم رہ جائے گا۔ بروٹلی ٹیکنالوجی کے ساتھ ناصرف گوگل کروم کی رفتار تیز ہوجائے گی اور صارفین کو انٹرنیٹ ڈیٹا زیادہ رفتار کے ساتھ دستیاب ہوگا، بلکہ انٹرنیٹ کے اخراجات میں بھی کمی ہوجائے گی، اور کمپیوٹر اور موبائل فون کی بیٹری بھی زیادہ وقت چلے گی۔ گوگل کا یہ بھی کہنا ہے کہ بروٹلی ٹیکنالوجی بالکل تیار ہے اور بہت جلد صارفین کو فراہم کردی جائے گی۔ یہ اپ ڈیٹ گوگل کروم کو خود بخود موصول ہوجائے گی اور یہ از خود طریقے سے ہی گوگل کروم براو¿زر کا حصہ بن جائے گی، یعنی اس کے لئے آپ کو کچھ ڈاو¿ن لوڈ یا انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…