آپ کے پیچھے پیچھے چلنے والا اسمارٹ سوٹ کیس تیار

15  جنوری‬‮  2016

لاہور (نیوز ڈیسک)غیر ملکی کمپنی کی جانب سے ایسا سوٹ کیس تیار کیا گیا ہے جو اسمارٹ فون اور بلیوٹوتھ سے کنٹرول ہوتا ہے اور وزن اٹھائے اپنے مالک کے پیچھے چلتا ہے۔ کمپنی کی جانب اس جدید سوٹ کیس کا ایک نمونہ تیار کرلیا گیا ہےجو ہموار فرش پر بہت آسانی سے چلتا ہے، اگر کوئی اسے چرانے کی کوشش کرے تو یہ الارم بجاکر مالک کو خبردار کرتا ہے اور اس کی سب سے اہم خاصیت اس میں موجود بیٹری ہے جو آپ کے فون، ٹیبلٹ اور دیگر چھوٹے آلات کو چارج کرسکتی ہے۔ کمپنی کے مطابق سوٹ کیس اسمارٹ فون کے ذریعے اپنے مالک سے رابطے میں رہتا ہے اس میں موجود سینسر، کپمیوٹر کیمرہ اور روبوٹکس موجود ہے۔ بس ایک بار آپ اس کی ایپ ڈاؤن لوڈ کیجئے اور ’’فالو می‘‘ کا بٹن دبائیے تو اس کا رابطہ شروع ہوجاتا ہے اور سوٹ کیس آپ کے پیچھے پیچھے چل پڑتا ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ ان لوگوں کےلیے بہت موزوں ہیں جو بوڑھے، بیمار اور معذور ہیں اور ایئرپورٹ پر بھاری سامان اٹھا کر نہیں چل سکتے۔ فی الحال اس کا ایک نمونہ بناکر اسے مختلف مقامات پر آزمایا جارہا ہے جب کہ اگلے سال اس کی تجارتی فروخت شروع ہوجائے گیا۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…