اتوار‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2025 

واٹس ایپ صارفین ہوشیار! اب آپ کا ڈیٹا کوئی اوربھی دیکھ سکتاہے!

datetime 15  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوزڈیسک) واٹس ایپ صارفین ہوشیار! اب آپ کا ڈیٹا کوئی اوربھی دیکھ سکتاہے!،جیسے جیسے انٹر نیٹ پر دہشت گردی اور سائبر کرائم کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے ویسے ویسے حکومتیں خفیہ طور پر یا پھر قوانین کے ذریعے صارفین کی معلومات حاصل کر رہی ہیں اور اب ایک نئے قانون میں عدالت نے کمپنیوں کو اپنے ملازمین کے پرائیویٹ ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنے کی اجازت بھی دے دی ہے۔یورپی یونین کی ایک عدالت نے حکم دیا ہے کہ برطانیہ بھر میں کمپنیاں اپنے ملازمین کے واٹس ایپ اور دیگرمیسجنگ سروس پر ذاتی پیغامات کوبھی پڑھ سکتی ہیں۔ یورپین کورٹ ا?ف ہیومین نے ایک کمپنی کی جانب سے دائر کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کام کے اوقات اپنے ملازمین کے پیغامات پڑھ سکتی ہے اور ایسا کرنا ان کا حق ہے۔رومانیہ کے ایک ملازم کو کمپنی نے کام کے دوران اپنی منگیتر اور بھائی سے میسجنگ کرنے پر نوکری سے نکال دیا تھا جس پر اس نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ ججز کا کہنا تھا کہ کمپنی کے ملازم نے نوکری کے اوقات کے دوران مسیجنگ سروس پر اپنی منگیتر کے ساتھ چیٹنگ کے دوران پروفیشنل نمبرز کا تبادلہ کرکے قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس فیصلے نے برطانیہ بھر میں اب ہر کمپنی کے لیے اپنے ملازمین کے ذاتی میسجنگ کو جاننے کا راستہ کھول دیا ہے اور عدالت نے اپنے فیصلے میں واضح کردیا ہے کہ جب کوئی ملازم کام پر ہوتا ہے تو اس دوران اس کی میسجنگ کو کمپنی کا دیکھنا حق ہے اور کمپنی ایسے تمام میسجز کے بارے میں اپنے ملازم سے پوچھ گچھ کرسکتی ہے۔ اس فیصلے سے 8 میں سے ایک جج نے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ کمپنیوں کو اس بات کی اجازت دینا یا پھر کام کے دوران ذاتی مسیجنگ پر پابندی لگانا ملازمین کے ذاتی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔واضح رہے کہ کمپنیوں کواس اجازت کا غلط استعمال کرنے سے روکنے کے لئے ابھی تک کوئی لائحہ عمل تیار نہیں کیاگیا اوراس وقت تمام صارفین کے ڈیٹا کے بارے میں خدشات پیدا ہوچکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…