لاہور(نیوزڈیسک) دنیاکی سب سے بڑی سافٹ ویرکمپنی مائیکروسافٹ کمپنی نے اپنے صارفین کو وارننگ جاری کی ہے کہ جتنی جلدی ممکن ہو سکے انٹرنیٹ ایکسپلورر براؤزر کو اپ گریڈ کر لیں کیونکہ ایسا نہ کرنا ان کیلئے پریشانی کا باعث بن سکتا ہے۔ اس سے قبل مائیکروسافٹ نے کنفرم کیا تھا کہ انٹرنیٹ ایکسپلورر براؤزر کا پرانا ورڑن اب سپورٹ نہیں کرے گا۔ اس کا مطلب ہے کہ جو بھی صارفین پرانا سافٹ ویئر استعمال کر رہے ہیں ان کیلئے سائبر کریمنلز خطرہ بنے رہیں گے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق یہ وارننگ مائیکروسافٹ کے سینئر سافٹ ویئر ڈویلپر کنسلٹنٹ کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ ایسے انٹرنیٹ صارفین جو گوگل کروم، فائر فاکس یا اوپرا کے ذریعے ویب براؤزنگ کرتے ہیں انھیں جلد سے جلد انٹرنیٹ ایکسپلورر براؤزر کو اپ گریڈ کر لینا چاہیے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں