لاہور (نیو زڈیسک)ہواوے نے بطور ٹیکنالوجی جائنٹ دنیا بھر میں سب سے زیادہ پسند کئے جانے والے اسمارٹ فون برانڈ کی حیثیت سے کنزیومر مارکیٹ میں اپنی کامیابیوں کے نشان ثبت کردیئے ہیں۔مارکیٹ تجزیہ کاروں کی جانب سے حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق ہواوے گزشتہ برس برانڈ سے متعلق آگاہی کے ضمن میں سب سے زیادہ تیزی سے ترقی کرنے والا ٹیکنالوجی برانڈ رہا ہے اور خاص کر پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں اسمارٹ فونز کی خریداری کے سلسلے میں ہواوے کو سب سے زیادہ ترجیح دی گئی۔سال2015میں ہواوے میٹ ایس کو مارکیٹ میں شاندار پذیرائی حاصل ہوئی اور یہی وجہ ہے کہ کنزیومر مارکیٹ میں ہواوے ایک معیاری برانڈ کی حیثیت سے اپنی منفرد شناخت برقرار رکھنے میں کامیاب رہا۔ہواوے صارفین کی توقعات کے عین مطابق مصنوعات بنانے والی کمپنی ہے اور ہواوے نے یہ بات اپنی مستقل مزاجی سے ثابت بھی کی ہے۔ہواوے نے صارفین کی انہی توقعات کو پورا کرتے ہوئے ایک اور انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے مارکیٹ میں سب سے زیادہ طلب کئے جانے والے اسمارٹ فونز کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی کا اعلان کیا ہے۔ہواوے کی جانب سے اٹھایا جانے والا یہ قدم ان دیگر موبائل فون بنانے والی کمپنیوں کیلئے حیران کن ہے جو نہ تو قیمتوں میں کمی پر یقین رکھتی ہیں اور نہ ہی اپنے صارفین کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں۔ہواوے نے اپنے بہترین اور اعلیٰ میعار کے سب سے زیادہ پسند کئے جانے والے اسمارٹ فونز کی قیمتوں پر نظر ثانی کی ہے جس کے تحت صارفین کیلئے اب ہواوے میٹ ایس 9500روپے کی بڑی کمی کے ساتھ دستیاب ہوگا،اب ہواوے میٹ ایس کے چاہنے والے اپنا پسندیدہ اسمارٹ فون 67999روپے کے بجائے 58499روپے میں خرید سکیں گے اوریہ صارفین کیلئے اس سال کی سب سے بہترین خبر ہے ۔ہواوے نے میٹ ایس کے علاوہ دیگر چھ اسمارٹ فونز کی قیمتوں میں بھی ردوبدل کیا ہے،صارفین ہواوے میٹ 7اب 12فیصد یا 7001روپے کی کمی سے 57000کے بجائے 49999روپے میں حاصل کرسکیں گے،ہواوے کی Yسیریز میں Y5اور Y3بالترتیب 9499اور 7899روپے میں دستیاب ہونگے،تاہم Yسیریز کاسب سے کامیاب Y6(گرے،وائٹ اینڈ گولڈن)صارفین 14899روپے کے بجائے 13999روپے میں خرید سکیں گے جبکہ ہواوےG8اب2000روپے کی کمی سے 38999روپے میں دستیاب ہوگا۔ہواوے پاکستان کی وسیع صارف مارکیٹ میں ہمیشہ ایسی حیرت انگیز قیمتیں متعارف کراتا رہے گا اور ہمارا عزم ہے کہ صارفین کو مطمئن کرنے والی حکمت عملی کے تحت سال2018تک ہواوے کو اسمارٹ فون برانڈز میں دوسری پوزیشن تک لاکھڑا کرنے میں کامیاب رہیں۔