ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

انٹر نیٹ ایکسپلورر کا دور ختم

datetime 13  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (نیوز ڈیسک)اگر چہ کمپیوٹر صارفین اب مائیکر و سافٹ کے انٹر نیٹ ایکسپلورر سے نفرت کرتے ہیں مگر اس سافٹ وئیر کو یہ کریڈٹ ضرور جاتاہے کہ اس کروڑوں افراد کو ویب کی دنیا کا پہلا مزہ لینے میں مدد فراہم کی ۔ مگر اب مائیکر و سافٹ نے اپنی ماضی کی اس اہم ترین ونڈوز پلیکشن کو آخر کار لگ بھگ ختم کرنے کا فیصلہ کر ہی لیا۔ مائیکر و سافٹ کے اس مشہور زمانہ ویب براور کو آج سے کمپنی کی جانب سے سپورٹ ختم کردی گئی ہے ۔ مائیکر وسافٹ کی جانب سے انٹر نیٹ ایکسپلورر کے لگ بھگ تمام ورژنز 9 ِ8 اور 10 کی سپورٹ کو ختم کردیا گیا ہے اور اب انہیں استعمال کرنیوالے صارفین خطرات کی زد میں آسکتے ہیں ۔ یہ اقدام اچانک نہیں کیاگیا بلکہ مائیکر و سافٹ نے جولائی 2014 ءمیں پہلا نوٹس جاری کیا تھا جبکہ گذشتہ ہفتے حتمی بیان جاری کردی گیا تھا کہ 12 جنوری سے یہ معمر ایپ مائیکر و سافٹ کی سپورٹ سے محروم ہوجائیگی اور اس کو استعمال کرنیوالے صارفین کو آن لائن سکیورٹی خطرات کا سامنا ہوگا۔ مائیکر و سافٹ نے کہا ہے کہ صارفین یا تو انٹر نیٹ ایکسپلورر کا ورژن 11 اپ گریڈ کرلیں یا اس کے نئے براوز ایچ کو اپنالیں جو اپ ٹوڈیٹ اور تازہ ترین سکیورٹی فیچرز کیساتھ دستیاب ہے ۔ اس وقت ہر پانچ میں سے ایک انٹر نیٹ صارف 19.8 فیصد دسمبر تک انٹرنیٹ ایکسپلورر 8.9 یا 10 استعمال کررہاتھا اور مائیکر و سافٹ کو توقع ہے کہ سپورٹ ختم ہونے کے بعد اس کے نئے ویب براوزر کو استعمال کرنیوالی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوگا۔تاہم دنیا بھر میں کروڑوں افراد اب بھی انٹرنیٹ ایکسپلورر کے پرانے ورژنز استعمال کرنیوالے ہیکرز اور سائبر کومنلز کے حملوں کی زد میں آسکتے ہیں اور اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ صارفین مائیکر و سافٹ کو ہی چھوڑ کر گوگل یا فائر فوکس کو اپنالیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…