اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

ایسی ایپ تیار،جس کے بارے میں جان کرمردحضرات ناخوش ،خواتین خوش ہوجائیں گی

datetime 8  جنوری‬‮  2016 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک) عام طورپرکسی بھی شخص سے کوئی غلطی ہوجائے توفوری طورپروہ ’’سوری ‘‘کے الفاظ استعمال کرتاہے اورمعاملہ رفع دفع ہوجاتاہے تاہم ’سوری‘ کہنا عام طور پر اچھی عادات و اطوار کی علامت گردانا جا سکتا ہے لیکن خواتین کی مدد کے لیے تیار کی جانے والی ایک نئی اَیپ ’جَسٹ ناٹ سوری‘ اْنہیں حد سے زیادہ مرتبہ معذرت خواہانہ انداز اختیار کرنے سے روکتی ہے۔گزشتہ سال 28 دسمبر کو لانچ ہونے والی اِس اَیپ کو اب تک 53 ہزار افراد ڈاؤن لوڈ کر چکے ہیں۔یہ اَیپ امریکی شہر نیویارک کی سافٹ ویئر تیار کرنے والی ایک کمپنی سائرس انوویشن کی تینتیس سالہ سربراہ ٹامی رائس نے تیار کی ہے۔ ٹامی رائس کی قیادت میں اس کمپنی میں اٹھارہ افراد کام کرتے ہیں۔کامیاب کاروباری خواتین کے ایک اجتماع میں ٹامی رائس نے محسوس کیا کہ سبھی خواتین کو ایک ہی مسئلے کا سامنا تھا کہ وہ مسلسل ایسے لفظ استعمال کر رہی تھیں، جو اْن کی اتھارٹی یا اثر و رسوخ کو کمزور کر رہے تھے۔ رائس نے سوچا کہ یہ سلسلہ ختم ہونا چاہیے ۔اپنی اسی سوچ کے تحت اْنہوں نے ’جَسٹ ناٹ سوری‘ کے نام سے ایک نئی اَیپ تیار کر ڈالی، جسے کچھ لوگ حقوقِ نسواں کی تحریک کو آگے بڑھانے کے لیے ایک بڑی پیشرفت قرار دیتے ہوئے سراہ رہے ہیں تو دیگر اسے ہدفِ تنقید بنا رہے ہیں۔سرِدست یہ اَیپ صرف جی میل اور گوگل کروم کے لیے ہے اور صرف انگریزی زبان میں دستیاب ہے۔ جیسے ہی کسی عبارت میں ’سوری‘، ’میرا خیال ہے‘ یا ’میں کوئی ماہر تو نہیں ہوں‘ جیسے الفاظ لکھے جاتے ہیں تو یہ اَیپ فوراً نشاندہی کرتی ہے اور ایسے الفاظ کے استعمال سے خبردار کرتی ہے۔ایک غیرملکی خبررساں ادارے کے ایک جائزے کے مطابق مفت دستیاب اس اَیپ کو، جسے اٹھائیس دسمبر کو لانچ کیا گیا تھا، اب تک 53 ہزار افراد ڈاؤن لوڈ کر چکے ہیں۔یہ اَیپ مزید جن انگریزی الفاظ کے استعمال سے خبردار کرتی ہے، اْن میں ’جَسٹ‘ ، ’ایکچوئلی‘ اور ’ٹرائی‘ بھی شامل ہیں۔ ٹامی رائس کا کہنا ہے کہ خواتین یہ الفاظ کثرت سے استعمال کرتی ہیں اور اس سے اْن کا مقصد اپنی بات میں نرمی پیدا کرنا یا خود کو زیادہ پسندیدہ بنانا ہوتا ہے۔ ٹامی رائس کے مطابق اگر ایسی خواتین کہیں ملازمت کرتی ہیں تو پھر اپنے اس طرح کے الفاظ سے وہ اپنی عزت خود ہی گھٹا لیتی ہیں اور یوں اپنے ہاتھوں اپنا نقصان کر لیتی ہیں۔صارفین کے مطابق جب سے اْنہوں نے یہ اَیپ استعمال کرنا شروع کی ہے، اْنہوں نے یہ محسوس کیا ہے کہ وہ لکھنے میں بھی اور بات چیت کے دوران بھی ایسے الفاظ استعمال کرنے کے سلسلے میں محتاط ہو گئے ہیں، جن سے کسی کی دلآزاری کا پہلو نکل سکتا ہو۔اَیپ تیار کرنے والوں کا کہنا ہے کہ ’سوری‘ جیسے الفاظ لکھنے یا بولنے والے کی اتھارٹی یا اثر و رسوخ کو کمزور کرتے ہیں رائس نے کہا کہ اگرچہ یہ اَیپ خواتین کے لیے تیار کی گئی ہے لیکن اس سے مرد بھی استفادہ کر سکتے ہیں۔ خواتین ہی میں سے کچھ حلقوں نے اس اَیپ کو ہدفِ تنقید بنایا ہے اور کچھ مطالعاتی جائزوں کے حوالے سے یہ کہا ہے کہ نرم اور دھیمے الفاظ ہی کی وجہ سے تو خواتین بھی اْتنی ہی کامیابی حاصل کرتی ہیں، جتنی کہ مرد۔ اْن کے خیال میں اس اَیپ کی خامی یہ ہے کہ اس کے ذریعے خواتین اپنے اس ’خفیہ ہتھیار‘ سے دستبردار ہو جائیں گی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…