نیویارک(نیوزڈیسک)مائیکروسافٹ کی جانب سے ونڈوز 7 استعمال کرنے والے صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ جتنی جلدی ممکن ہو سکے اسے وںڈوز ٹین سے تبدیل کر لیں۔اگر آپ نے ابھی تک اپنے کمپیوٹر میں ونڈوز 10 کو اپ گریڈ نہیں کیا ہے تو یہ آپ کیلئے سب سے موزوں ٹائم ہے کیونکہ شاید اس کے بعد آپ کو دوبارہ موقع نہ مل سکے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق معروف کمپنی مائیکروسافٹ نے اپنے صارفین کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ ونڈوز 7 کا ورژن اپنے رسک پر استعمال کریں کیونکہ اب ایسا کرنا ان کیلئے نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔ یہ وارننگ مائیکروسافٹ کے چیف مارکیٹنگ آفیسر کرس کیپوسیلا کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔