سیلفی کو بہتر اور خوبصورت بنانے کے لیے ایپ متعارف کرادی گئی

2  جنوری‬‮  2016

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مائیکروسوفٹ نے سیلفی کو بہتر اور خوبصورت بنانے کے لیے ایک ایپ متعارف کرادی ہے جو مشین لرننگ کے ذریعے خود سیکھ کر سیلفی کو بہتر سے بہتر بناتی ہے۔یہ ایپس تصویر لیتے ہوئے عمر، جنس، جلد، روشنی اور پس منظر کو نوٹ کرتی ہے اور اسی لحاظ سے سیٹنگ کرتے ہوئے سیلفی اتارتی ہے۔ اس طرح عام سیلفی کو سیکنڈوں میں بہترین اور دیدہ زیب بناتی ہے۔ اس میں موجود 13 فلٹر، دھندلاہٹ اور تصاویر میں نوائز کو کم کرتے ہیں اور رنگوں کو بہتر بناتے ہیں۔ ایپس میں موجود انٹیلیجنٹ انہانسمنٹ کا آپشن تصویر کو بہتر سے بہترین بناتا ہے۔ سیلفی لینے کے بعد ’موازنے‘ کمپیئر کا بٹن آپ کو پہلے اور بعد کی تصویر دکھاتا ہے۔ایپس میں موجود تھیمز کے ذریعے رنگ، روشنی اور جلد کو نرم کر دینے والے فلٹر بھی آزمائے جاسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آنکھوں کو واضح کرنے کے لیے ڈجیٹل برش بھی استعمال کیا جاسکتا ہے جو آنکھوں کو مزید بہتر اور خوبصورت بناتا ہے۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…