پیر‬‮ ، 30 دسمبر‬‮ 2024 

مریخ پربھیجے گئے خلائی جہازکی ”سیلفی “نے دنیامیں دھوم مچادی

datetime 30  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیلیفورنیا(نیوزڈیسک) مریخ کی سطح پر اترنے اور چلنے والے مشہور خلائی جہاز ’’کیوروسٹی‘‘ نے اپنی پہلی تفصیلی سیلفی زمین پر بھیج دی جو ناسا مراکز کو بھی موصول ہوچکی ہے۔کیوروسٹی مریخ کی سطح پر اترنے والے کامیاب ترین خلائی جہازوں میں سے ایک ہے جسے نومبر 2011 میں خلا میں بھیجا گیا تھا اور یہ 6 اگست 2012 کو مریخ پر اترا تھا اور اب تک یہ مریخ پر 1200 سے زائد (زمینی) دن گزار چکا ہے۔ اس خلائی جہاز میں جدید ترین لیبارٹری بھی موجود ہے جو مریخ پر زندگی کی تلاش اور اس کی کیمیائی ساخت پرتحقیق کے لیے بنائی گئی ہے۔ اپنے طویل مشن میں کیوروسٹی نے نہایت اہم دریافتیں بھی کی ہیں۔اس سے قبل اپنے جدید ترین کیمرے سے کیوروسٹی نے سیارہ مریخ کی سطح اور پتھروں کی ہزاروں تصاویر لی تھیں جسے دیکھ کر مریخ کے بارے میں قیمتی معلومات ملیں لیکن اب اس کی ایک خوبصورت تصویر ناسا مراکز پر موصول ہوئی ہے جس میں خود کیوروسٹی کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔



کالم



پیرس کی کرسمس


دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…