میک اپ کےلئے والا تھری ڈی پرنٹر پین تیار

30  دسمبر‬‮  2015

اسلام آباد(نیوزڈیسک)امریکی کمپنی نے ایسا انقلابی تھری ڈی پرنٹر تیار کیا ہے جو آپ کی جلد کو دیکھتے ہوئے ہاتھوں ہاتھ آپ کے لیے فاو¿نڈیشن تیار کرتا ہے۔میک اپ کے لیے فاو¿نڈیشن غیرمعمولی اہمیت رکھتا ہے لیکن خواتین و حضرات کے لیے اپنی رنگت اور جلد کے لحاظ سے فاو¿نڈیشن کا انتخاب بہت مشکل ہوتا ہے۔ اس مشکل کو دور کرنے کے لیے امریکی کمپنی نے تھری ڈی میک اپ پین تیار کیا ہے جس میں لگا سینسر پہلے آپ کی جلد کی رنگت اور مزاج کو نوٹ کرتا ہے پھر آپ کے لیے خاص فاو¿نڈیشن تیارکتا ہے جب کہ یہ دستی پرنٹر 75 ہزار شیڈز میں سے آپ کے لیے سب سے بہترین کا انتخاب کرکے اسے تیار کرتا ہے۔تھری ڈی میک اپ پین پہلے چہرے کے قریب لاکر جلد کو دیکھنے اور اسکین کرنے کے بعد ایک بیپ (آواز) خارج کرتا ہے اور اس میں پہلے سے موجود کارٹریج کو ملاکر آپ کی جلد کے لیے مناسب ترین فاو¿نڈیشن بناتا ہے اور میک اپ کارٹریج خالی ہونے کی صورت میں کارٹریج خریدی جاسکتی ہے۔اس پین میں چارج ہونے والی بیٹریز ہیں جو ایک ایک مرتبہ چارج ہونے کے بعد کئی ہفتوں تک چلتی ہیں لیکن اس کا انحصار استعمال پر بھی ہوتا ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ان کا فاو¿نڈیشن ہرطرح کی جلد کے لیے مناسب ہے خواہ وہ خشک ہو یا چکنی۔ فاو¿نڈیشن پین میں جھریاں دور کرنے والے پیپٹائیڈ، سبز چائے کے اجزا، لچی ڈرم اور جلد کو نم رکھنے والا ایک جزو ہیالورونیٹ بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ شیڈز بنانے والے مختلف پگمنٹ اور رنگ شامل کیے گئے ہیں جب کہ ساتھ ہی جلد کو دھوپ سے محفوظ رکھنے والے ایس پی ایف اجزا بھی موجود ہیں۔واضح رہے چاہے اسے قرب قیامت کی نشانی ہی کیوں نہ کہاجائے آج کل کے مردحضرات خصوصاً نوجوان طبقہ میک اپ کا کثرت سے استعمال کررہا ہے اس لئے یہ خبر صرف خواتین کے لئے ہی خوشی کاباعث نہیں ہوگی بلکہ مردحضرات خصوصاً نوجوان طبقہ بھی اس تھری ڈی پرنٹر سے فائدہ حاصل کرسکیںگے۔



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…