ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

بلیک ہولز در حقیقت کسی دوسری کائنات تک پہنچنے کا راستہ ہے ، سٹیفن ہاکنگ

datetime 29  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوڈیسک)مایہ ناز ماہر طبیعیا ت سٹیفن ہاکنگ کی طرف سے حال ہی میں ایک نئی تھیوری وضع کی گئی ہے۔ انکی مذکورہ تھیوری کے مطابق خلاءمیں پائی جانے والی بلیک ہولز در حقیقت کسی دوسری کائنات تک پہنچنے کا راستہ فراہم کرتی ہیں۔ انھوں نے سٹاک ہوم میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر انسان بلیک ہولز میں جانے کی کو شش کرے تووہ اسے کسی دوسرے راستے پر ڈال دیں گی جو لازماً کسی دوسری کائنات کی طرف جاتا ہوگا،کیونکہ وہ اسے کسی صورت اپنے اندر سمانے کی اہلیت نہیں رکھتیں۔ہاکنگ کے مطابق بد قسمتی سے جو افراد بھی بلیک ہولز میں جانے کی کوشش کریں گے وہ واپس اپنی دنیا میں آنے کے قابل نہیں رہیں گے۔ انکا کہنا ہے جیسے کہ عام عوام کی رائے کے مطابق بلیک ہولز کوئی سیاہ ترین شے ہیں تو انکا یہ خیال درست نہیں بلکہ وہ ہماری کائنات کی طرح کسی اور کائنات کا متبادل ہیں۔سٹاک ہولم یونیورسٹی کی رپورٹ کے مطابق سٹیفن ہاکنگ کا کہنا ہے کہ بلیک ہولز میں موجود سوراخوں کو بڑا ہو نا چاہیے اور اگر انھیں گھما دیا جائے تو ان میں ایک راستہ بن سکتا ہے ،جو کسی خلا باز کو کسی دوسری دنیا میں لے جانے میں مدد دے سکتا ہے۔لیکن بلیک ہولز میں داخل ہونے والا خلاءباز کبھی دوبارہ اس دنیا میں واپس ہر گز نہیں آسکتا۔ انکا کہنا ہے کہ اگرچہ مجھے اس سفر پر جانے کا بہت شوق ہے لیکن وہ ابھی اس شوق کی تکمیل کرنے کی کو شش نہیں کریں گے۔سٹیفن ہاکنگ نے اپنی اس تھیوری کے زریعے گزشتہ کئی دھائیوں سے الجھن کا شکار سائنسدانوں کواس بڑے مسئلے سے نجات دلا دی ہے۔رپورٹ کے مطابق سائنسدان گزشتہ کئی دھائیوں سے اس الجھن کا شکار تھے کہ ایونٹ ہورائزن کے پار آخر ایسا کیا ہے۔اب ہاکنگ کی معلومات کے مطابق سائنسدان بڑی حد تک اپنے سوالات کے جواب حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…