اسلام آباد(نیوزڈیسک)گاڑیوں کو بیک وقت زمین اور فضاو¿ں میں چلانے کی باتیں پرانی ہوگئیں ہیں سائنسدانوں نے تو اڑنے والی موٹر سائیکل بھی تیار کر ڈالی ہے۔ امریکا کی معروف کمپنی میلوئے نے جدید ٹیکنالوجی سے لیس اڑنے والی بائیک کے آزمائشی ماڈل کا کامیاب ٹیسٹ کرلیا ہے۔ چار پہیوں والے کواڈ کوپٹر کی طرز کی یہ ہوووَر بائیک چار روٹرز سے لیس ہوگی جوناصرف ہیلی کاپٹر کی طرح ا ڑنے اور لینڈ کرنے کی قابلیت کی حامل ہوگی بلکہ کم و بیش100 ناٹیکل میل کی رفتار سے9ہزار فٹ کی بلندی تک آڑنے کی صلاحیت رکھے گی۔ہوووَر بائیک کے ایک چوتھائی حجم کا آزمائشی ماڈل اڑانے کے لیے پلاسٹک کے روبوٹ کو سوار بنایا گیا جس کے بعد ریموٹ کنٹرول کے ذریعے ہوا میں توازن کی ساتھ ماڈل کی اڑان کی جانچ کی گئی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ فی الحال اس منصوبے کے لیے فنڈنگ کی جارہی ہے جس کے بعد اس کے حقیقی ماڈل موٹر بائیک کو بہت جلد مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔