اسلام آباد(نیوزڈیسک)کمپیوٹر سافٹ ویئر میں خرابی کی وجہ سے امریکہ میں 32 سو قیدیوں کو وقت سے پہلے رہائی مل گئی ہے۔سافٹ ویئر کی خرابی نے امریکی ریاست واشنگٹن میں اچھا رویہ رکھنے والے قیدیوں کی سزا میں کمی کے بارے میں جو حساب لگایا وہ غلط ثابت ہوا۔سنہ 2002 میں ایک عدالت نے حکم دیا تھا کہ اگر جیل میں قیدی اچھا برتاو¿ رکھیں تو اس بات کو ان کے ’مثبت کھاتے‘ میں ڈال دینا چاہیے۔سافٹ ویئر میں خرابی فوجی طیارے کے حادثے کا باعث بنی سرکاری اہلکاروں کا کہنا ہے کہ جلد رہائی پانے والے بہت سے قیدیوں کو سافٹ ویئر کی غلطی کی وجہ سے اپنی سزا پوری کرنے کے لیے پھر سے جیل جانا پڑے گا۔واشنگٹن کے گورنر جے انسلے نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: ’مجھے یہ جان کر بہت مایوسی ہوئی ہے کہ یہ مسئلہ 13 سال سے جاری ہے لیکن اس کے بارے میں کچھ نہیں کیا گیا۔یہ قطعاً قابلِ قبول نہیں بلکہ یہ تو پاگل پن ہے۔‘واشنگٹن میں اصلاح کے محکمے نے کہا ہے کہ 2012 میں اسے اس مسئلے کے بارے میں آگاہ کیا گیا تھا جب متاثرین میں سے ایک قیدی کے خاندان کو پتہ چلا کہ سزا پانے والے ایک شخص کی رہائی وقت سے پہلے ہوئی تھی۔تاہم اس کے باوجود خرابی والے سافٹ ویئر کو اس وقت تک ٹھیک نہیں کیا گیا جب تک محکم? تصحیات میں نئے سربراہ کا تقرر نہیں کیا گیا۔نئے سربراہ نے ہی اس بات کا احساس کیا کہ یہ معاملہ کتنا سنگین ہے۔ اس کے بعد مینیجر نے محکمے کے سینیئر سٹاف اور گورنر کے دفتر کو صورتِ حال سے آگاہ کیا۔غلطیوں کے تجزیے سے پتہ چلتا ہے کہ اوسطاً جن قیدیوں کی سزا کا اندازہ لگایا گیا تھا وہ سزا پوری کرنے سے 49 دن پہلے رہا ہوئے۔ ایک قیدی کی سزا میں چھ سو دن کی کمی ہوئی۔ یہ واضح نہیں کہ کیا کسی قیدی نے وقت سے پہلے رہائی کی بعد مزید جرائم کیے یا نہیں۔مقامی پولیس اب ان قیدیوں کو جمع کر کے سزا مکمل کرنے کے لیے جیل واپس لانے کی کوششوں میں ہے جو سافٹ ویئر کی غلطی کی وجہ سے سزا پوری کرنے سے پہلے رہا کر دیے گئے تھے۔ پانچ افراد پہلے ہی قید خانے آ چکے ہیں۔مسٹر انسلے کے مطابق انھوں نے حکم دیا ہے کہ سافٹ ویئر کی خرابی جلد سے جلد دور کی جائے۔ایک اپ ڈیٹ جس سے سزاو¿ں میں کمی کا حساب لگانے کے لیے درست فارمولا مل جائے گا، آئندہ ماہ سات جنوری کو فراہم کیا جائےگا۔لہذا محکمے کو حکم دیا گیا ہے کہ جب تک اچھی طرح پڑتال نہ ہوجائے کسی بھی قیدی کو رہا نہ کیا جائے۔یہ جاننے کے لیے آزادانہ تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے کہ سافٹ ویئر کی اس غلطی پر اتنا عرصہ کسی کی نگاہ کیوں نہیں پڑی۔
کمپیوٹر سافٹ ویئر میں خرابی کی وجہ سے قیدی وقت سے پہلے رہا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی















































