اتوار‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2025 

امریکہ کے ڈیم کنٹرول کے نظام پر ایرانی ہیکروں کے حملے کا انکشاف

datetime 27  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)امریکی جریدے وال سٹریٹ جرنل نے انکشاف کیا ہے کہ ایرانی ہیکروں نے نیویارک کے قریب ایک ڈیم کو کنٹرول کرنے والے کمپیوٹر ہیک کر لیے ہیں۔اخبار کے مطابق سنہ2013 کے حملے میں کوئی نقصان تو نہیں ہوا تھا لیکن یہ معلومات ضرور افشا ہوئیں کہ سیلاب پر قابو پانے کا نظام کمپیوٹروں کے ذریعے سے کس طرح چلایا جا رہا تھا۔ایک دوسری رپورٹ میں امریکی خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کا کہنا تھا کہ قومی ریاستوں کے لیے کام کرنے والے ہیکر باقاعدگی سے قومی بنیادی ڈھانچوں کے اہداف کو نشانہ بناتے ہیں۔اس رپورٹ کے مطابق گذشتہ دہائیوں میں تقریباً 12 بار ہیکر اعلیٰ سطح کے پاور نیٹ ورکس تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔
تفصیلی منصوبہ بندیاں:
اس واقعے سے واقف ماہرین نے اخبار کو بتایا کہ ہیکروں نے نیویارک کے علاقے رائی میں موجود بومن ایونیو ڈیم کے متعلق جامع معلومات حاصل کر لی تھیں۔رپورٹ کے مطابق تحقیقات میں حملے کے امکانی ذریعے کے طور پر ایران کی جانب اشارہ کیا گیا ہے اور امریکی حکام کو اس ملک کی سائبر جنگ کی نمایاں صلاحیتوں کے متعلق خبردار کیا گیا۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ہیکروں کا وہی گروہ جس نے بومن ایونیو پر حملہ کیا تھا، وہ تین امریکی مالیاتی فرموں پر کیے گئے الگ الگ حملوں میں بھی ملوث تھا۔اے پی نے وسیع پیمانے پر کی گئی تحقیقات میں بتایا کہ امریکی پاور نیٹ ورکس بھی متواتر ’جدید ترین غیر ملکی ہیکروں‘ کے حملوں کی زد میں رہے۔ایرانی ہیکروں نے نیویارک کے علاقے رائی میں موجود بومن ایونیو ڈیم کے متعلق جامع معلومات حاصل کر لی تھیںسکیورٹی کے حوالے سے کام کرنے والے محققین کو بہت مرتبہ اس بات کے ثبوت ملے ہیں کہ ہیکروں نے اِن حساس نظاموں تک رسائی میں کامیابی حاصل کی۔اب تک کی تحقیقات سے یہی معلوم ہوا ہے کہ تمام حملوں کا مقصد تفصیلی معلومات بشمول نیٹ ورکس اور ا±ن کی سہولیات کے متعلق انجینیئرنگ کے نقشے جمع کرنا تھا۔ایک وسیع پیمانے کی مہم نے ہیکروں کو امریکہ اور کینیڈا کے اطراف میں پھیلے 82 علیحدہ پلانٹس تک رسائی دی۔ جب اِن حملوں کا س±راغ لگایا گیا تو اِن کے کوڈ میں کیے تبصروں سے معلوم ہوا کہ اِن حملوں کے پیچھے ایرانیوں کا ہاتھ تھا۔حملوں کے اس سلسلے کی معلومات کی وجہ سے ایف بی آئی (فیڈرل بیورو آف انسویسٹی گیشن) نے توانائی کی صنعت کو انتباہ جاری کیا کہ ا±سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔اے پی کے نامہ نگاروں گرینس برک اور جوناتھن فاہی لکھتے ہیں کہ حملہ آوروں سے جمع شدہ حقائق پاور پلانٹس کو بند کرنے کے لیے یا ا±ن کے کام کے طریقے کی تبدیلی کے لیے استعمال نہیں کیے گئے۔امریکی فضائیہ کے سائبر سیکورٹی ماہر روبرٹ لی نے ایجنسی کو بتایا کہ اگر ایران اور امریکہ کے درمیان سفارتی تعلقات خرابی کی جانب مائل ہوتے ہیں تو یہ معلومات نقصان پہنچانے کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…