ناسا کا “مریخ مشن” فنی خرابی کے باعث معطل

26  دسمبر‬‮  2015

نیو یارک(نیوز ڈیسک) امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے مریخ مشن کے لیے تحقیق کے ایک اہم آلے میں پیدا ہونے والی خرابی کے بعد آئندہ سال مارچ سے شروع ہونے والے اپنے مشن کو معطل کر دیا ہے۔فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق ناسا نے مریخ مشن کے دوران تحقیق کے ایک اہم آلے میں پیدا ہونے والی خرابی کے بعد آئندہ سال مارچ سے شروع ہونے والے اپنے مشن کو معطل کردیا ہے۔ ناسا کا موقف ہے کہ فرانس کی خلائی ایجنسی کی جانب سے فراہم کیے جانے والے آلے میں خرابی سے مریخ مشن 2 سال کی تاخیر کا شکارہوگیا ہے اوریہ فیصلہ آلے میں پیدا ہونے والی خرابی کو درست کرنے میں ناکامی کے بعد کیا گیا ہے۔خبررساں ادارے اے ایف پی نے ناسا کے جان گرنسفیلڈ کے حوالے سے بتایا ہے کہ مریخ مشن کے بارے میں فیصلہ آئندہ مہینوں کے دوران کیا جائے گا تاہم یہ بات بالکل واضح ہے کہ ناسا مریخ کی سائنسی دریافت اورمعلومات کے حصول کے اپنے عزم پر مکمل طور پر قائم ہے۔واضح رہے کہ ان سائٹ خلائی جہاز کو آئندہ برس چار سے 30 مارچ کے دوران خلا میں جانا تھا جہاں اسے 6 ماہ بعد سرخ سیارے پر اتر کر مریخ کی سطح کا گہرائی سے مطالعہ کرنا تھا۔



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…