لندن(ویب ڈیسک) برطانوی سائنسدانوں نے دنیا کا مہنگا ترین مٹیریل (مادہ) تیار کرلیا ہے جس کے سامنے سونے، چاندی، ہیرے اور پلاٹینم کی بھی قدرے انتہائی کم ہے جب کہ اس میٹریل کی ایک گرام قیمت 15 کروڑ ڈالر ہے۔آکسفورڈ یونیورسٹی کے ماہرین کی جانب سے تیار کیے گئے اس مادے کا نام ”ایڈوہیڈرل فلرنس“ ہے جو کاربن ایٹموں کا ایک پنجرہ سا ہے جس کے اندر نائٹروجن کے ایٹم بند ہیں۔ ماہرین کے مطابق اس میں کاربن کے 60 ایٹم ہیں جو آپس میں جڑ کر ایک گیند کی سی شکل بناتے ہیں جسے ”بکی بال“ کہتے ہیں جب کہ اس مادے کو چھوٹی ایٹمی گھڑیوں کی تیاری میں استعمال کیا جاسکتا ہے اور ایسے جی پی ایس آلات بنائے جاسکتے ہیں جو ایک ملی میٹر کی غلطی بھی نہ کریں تاکہ ان کی مدد سے خود چلنے والی گاڑیاں تیار کی جاسکیں۔ماہرین کے مطابق اس سے ممکن ہوگا کہ آپ دنیا کی درست ترین ایٹمی گھڑی اپنے اسمارٹ فون میں شامل کرسکیں گے اور موبائل فون کی دنیا میں انقلاب آجائے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس مادے پر گزشتہ 14 برس سے کام جاری تھا، اس ٹیکنالوجی سے کئی شعبوں میں انقلاب آجائے گا۔ حال ہی میں اس لیبارٹری نے پہلی مرتبہ اپنا مٹیریل فروخت کیا جس کی 200 مائیکروگرام مقدار 30 ہزار ڈالر میں بیچی گئی ہے
برطانوی سائنسدانوں نے دنیا کا مہنگا ترین مادہ ”ایڈوہیڈرل فلرنس“ تیار کرلیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی















































