نیویارک(ویب ڈیسک) واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے مسلسل اپنے فیچر کو جدید تقاضوں سے اہم آہنگ کر رہا ہے اور انہیں ایسی سہولتیں فراہم کر رہا ہے جس کے لیے صارفین کو سوشل میڈیا کی دوسری ویب سائٹس پر جانا پڑتا تھا اور اسی کوشش میں اب واٹس ایپ وڈیو کالنگ کا نیا فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ ابھی واٹس ایپ نے خود اس کا اعلان نہیں کیا البتہ ایک بلاگر نے اس کو پہلے ہی لیک کر کے صارفین کو حیران کردیا ہے۔جرمن بلاگر کی جانب سے جاری کردہ اسکرین شاٹس میں ویڈیو کالنگ کے مناظر دیکھے جاسکتے ہیں جس میں اس بلاگر کا دعویٰ ہے کہ واٹس ایپ کی ویڈیو کالنگ سروس جلد صارفین کے سامنے ہوگی، اگر بلاگر کی ویڈیو سچ ہے تو پھر اب واٹس ایپ بھی اسکائپ اور ایپلز فیس ٹائم سروس کی طرح ویڈیو کالنگ کی سروس دینے والی کمپنی بن جائے گی۔ بلاگر کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک کالر واٹس ایپ سے ویڈیو کالنگ کر رہا ہے جب کہ آپ کی اپنی ویڈیو چھوٹی پری ویو ونڈو میں نظرآرہی ہے۔ ایپل کی فیس ٹائم سروس کی طرح اس میں صارف اپنے کیمرے کا ویو تبدیل کر سکے گا۔بلاگر کے مطابق واٹس ایپ کی ویڈیو کالنگ کو وائی فائی اور 4 جی ڈیٹا پر استعمال کیا جا سکتا ہے جب کہ اسکرین شاٹس واٹس ایپ کے کے نئے ورڑن 2.12.16.2 سے لیے گئے ہیں جسے ابھی واٹس ایپ نے ریلیز نہیں کیا۔اس سے قبل حال ہی میں واٹس ایپ اسٹار میسجنگ متعارف کرا چکی ہے جس میں صارف میسج کے ذریعے ویب لنک بھیج یا پھر موصول کرسکتا ہے اور اس دوران اس پری ویو ویڈیولنک بھی دیکھا جا سکتا ہے
واٹس ایپ کا ویڈیو کالنگ فیچر متعارف ہونے سے پہلے ہی بلاگر نے لیک کردیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی















































