نیویارک(نیوز ڈیسک)امریکی حکومت نےہم جنس پرستوںکے خون عطیہ کرنے پر 30 سال سے عائد پابندی ختم کردی۔حکومت کا کہنا ہے کہ ہم جنس پرستوں کا خون قابل استعمال ہوتا ہے۔ امریکی محکمہ صحت ، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے جانب سے جاری کیے گئے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایچ آئی وی کی حفاظتی تدابیر کے ساتھ انتقال خون کے اس عمل کو مزید موثر بنایا جائے گامحکمہ صحت کا مزید کہنا ہے کہ اس امر کو بھی یقینی بنایا جائے گا کہ منتقل کیے جانے والے خون سے ایڈز جیسی مہلک بیماری کا خدشہ نہ رہے۔