جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

2016 دنیا کا گرم ترین سال ہوگا، برطانوی ماہرین موسمیات

datetime 19  دسمبر‬‮  2015 |

لندن (نیوز ڈیسک)یوں تو کہا جا رہا تھا کہ 2015 گزشتہ صدی کا گرم ترین سال ہے اور گلوبل وارمنگ کی وجہ سے دنیا کے درجہ حرارت میں 2 ڈگری کا اضافہ ہوا ہے لیکن اب برطانیہ کے محکمہ موسمیات کی جانب سے کی گئی پیش گوئی کے مطابق اس بات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ 2016 زیادہ گرم سال ہوگا جو زمین پر انتہائی گہرے اثرات چھوڑے گا۔برطانوی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جس طرح عالمی درجہ حرارت میں اضافہ ہورہا ہے انہیں یقین ہے کہ 2016 میں درجہ حرارت 1.1 سیلسئس سے اوپر رہ سکتا ہے۔ برطانوی محکمہ موسمیات کی جانب سے کی جانے والی نئی پیش گوئی کمپیوٹر ماڈلز اور شماریاتی طریقہ کار پر مشتمل ہے اور اس کے مطابق آئندہ 12 مہینوں میں عالمی درجہ حرارت کی اوسط شرح 1961 سے 1990 کے درمیان کی شرح سے 0.84 درجے سے اوپر رہنے کا امکان ہے اور اگر صنعتی دور سے پہلے کی سطح کا موازنہ کیا جائے تو نئی پیش گوئی کے مطابق آئندہ سال کے درجہ حرارت کی اوسط شرح 1850 سے 1899 کے مقابلے میں 1.1 سیلسئس رہنے کا امکان ہے۔برطانوی محکمہ موسمیات سے تعلق رکھنے والے ایک ماہر کا کہنا ہے کہ آئندہ برس کی پیش گوئی گزشتہ سالوں میں رہنے ولے درجہ حرارت اور اس کے عوامل کو سامنے رکھ کرکی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں 2014 میں درجہ حرارت 0.6 رہا جو ایک ریکارڈ تھا جب کہ رواں برس یہ درجہ حرارت 0.7 رہا اور وہ بھی ایک ریکارڈ تھا اور آئندہ برس کے لیے ییہ 0.8 ہو گا جس سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ برطانیہ میں 3 برس کے دوران درجہ حرارت میں تیزی آئی۔ ماہرین کے مطابق 2016 کے آخر تک برطانیہ میں 3 برس کے دوران مسلسل درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافے کا امکان ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ سال پاکستان اور بھارت سمیت ایشیا کے کئی ممالک میں گرمی کی شدید لہر آسکتی ہے اور گرمی کا نیا ریکارڈ بن سکتا ہے۔موسمیات کے ماہرین کے مطابق عالمی درجہ حرارت کے باعث بھارت میں مون سون سیزن پہلے ہی محدود ہو چکا ہے جس نے بحرِ اوقیانوس میں آنے والے طوفانوں کو کم کیا جب کہ یہ گزشتہ چند ہفتوں میں شمالی یورپ میں سردی سے پہلے آنے والے طوفانوں میں بھی ملوث رہا ہے۔ برطانیہ میں رواں سال کو پہلے ہی گرم ترین سال قرار دیا جا چکا ہے جس کی بنیادی وجہ عالمی درجہ حرارت کا بڑھنا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پیرس میں ہونے والی ماحولیاتی کانفرنس میں شریک ممالک نے اس بات سے اتفاق کیا تھا کہ دنیا کو عالمی درجہ حرارت کو 1.5 سیلسئس سے اوپر رکھنے کی کوشش کرنی چاہیے



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…