اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

بات ایٹم بم سے بھی آگے نکل گئی،امریکی جریدے نے خوفناک بھارتی عزائم کا پردہ فاش کردیا، تہلکہ خیز انکشاف

datetime 19  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوزڈیسک)بات ایٹم بم سے بھی آگے نکل گئی،امریکی جریدے نے خوفناک بھارتی عزائم کا پردہ فاش کردیا، تہلکہ خیز انکشاف امریکی میگزین نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت ہائیڈروجن بم بنانے کی تیاریوں میں مصروف ہے جب کہ بم کی ا?زمائش کے لیے بھارتی ریاست کرناٹکا میں ایک خفیہ جوہری شہر بھی قائم کیا جارہا ہے۔برصغیر میں اپنی بالادستی کو قائم رکھنے کے لیے بھارت نے ہمیشہ جارہانہ رویہ اپنائے رکھا ہے اور خطے میں اپنے تسلط کو قائم رکھنے کے لئے ہتھیاروں کی دوڑ میں بھی ہمیشہ ا?گے رہنے کے جنون میں مبتلا رہا ہے جب کہ اب ایک بار پھر بھارت کے اس جنون سے متعلق امریکی میگزین فارن پالیسی میں جاری ہونے والی رپورٹ میں خطے کے سب سے بڑے خفیہ جوہری منصوبے کا انکشاف ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت ہائیڈروجن بم بنانے کی تیاریوں میں مصروف ہے جس کے لیے ریاست کرناٹکا میں منصوبہ زیر تکمیل ہے جب کہ اس کا مقصد زیادہ سے زیادہ افزودہ یورینیم حاصل کرنا ہے جوہایئڈروجن بم بنانے میں مددگار ہوگا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2012 میں بھارتی شہر کرناٹکا کے شہر چھلاکرے میں اس منصوبے کو شروع کیا گیا تھا تاہم بھارتی حکومت اب اس منصوبے کو 2017 میں مکمل کرنا چاہتی ہے اور منصوبے کو براہ راست وزیراعظم ہاو¿س سے کنٹرول کیا جارہا ہے جب کہ منصوبے کی پشت پناہی 2 بھارتی خفیہ ایجنسیاں کررہی ہیں۔ ماہرین کے مطابق اس منصوبے سے بھارت کی جوہری صلاحیت کئی گناہ بڑھ جائے گی جب کہ منصوبہ چین اور بالخصوص پاکستان کے لیے انتہائی تشویش کا باعث بنے گا۔واضح رہے کہ بھارت نے روس سے انتہائی جدید میزائل سسٹمز خریدنے کا بھی فیصلہ کیا ہے جس کی مالیت 39 کھرب روپے ہے۔



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…