اسلام آباد(نیوزڈ یسک ) آپ کے ماﺅس ہلانے کا اندازہ مزاج کی کیفیات کے بارے میں بہت کچھ بتا دیتاہے ۔یہ دلچسپ انکشاف ایک نئی تحقیق میں سامنے آیاہے ۔ بی وائی یو انفارمیشن سسٹمز کی تحقیق کے مطابق بیشتر افراد ماﺅس کی حرکت کو دیکھ کر بتا سکتے ہیں کہ آپ غصے میں ہیں یا نہیں ۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ لوگوں کو غصے اوردیگر منفی جذبات جیسی الجھن اداسی یا فرسٹر یشن کا سامنا ہوتو وہ ٹھیک انداز سے ماﺅس کو ہلا نہیں پاتے اورکر سر کی حرکت کی رفتار یکساں نہیں رہتی ۔ جدید ٹکینالوجی کے اسعتمال سے محقیقن کومعلوم ہوا کہ ماﺅس سے آ کے مزاج کے بارے میں درست پیشگوئی کی جا سکتی ہے ۔ تحقیق کے مطابق جب صارفین الجھن یا پریشنا ہوتو ماﺅس سیدا یا تیز رفتاری کی بجائے آہستگی سے چلانے لگتے ہیں۔محقیقین کا ماننا ہے کہ اس تحقیق کا اطلاق صارفین پر کر کے لوگوں کے منفی جذبات کے بارے میں جانا جاسکتاہے یہ تحقیق جریدے جرنل ایم آئی ایس کوارٹر لی میں شائع ہوئی