اسلام آباد(نیوزڈیسک)پوری دنیا میں وسائل کی بچت اور ماحول دوست ایجادات مقبولیت حاصل کررہی ہیں اور اس ضمن میں ایک واشنگ مشین تیار کی گئی ہے جس پر پائیدان لگا ہے اس لیے یہ واشنگ مشین اسی طرح چلتی ہے جس طرح درزی پاو¿ں سے مشین چلاکر کپڑے سیتے ہیں۔
کینیڈا کے رہائشی چینی باشندی کی جاب سے تیار کی گئی یہ جدید واشنگ مشین کئی رنگوں اور ڈیزائن میں بنائی کی گئی ہے، اس کے اوپر شفاف پلاسٹک کا ڈھکنا اٹھا کر ایک وقت میں 2 کلوگرام وزن تک کے چھوٹے کپڑے ڈالے جاسکتے ہیں اور پھر اس میں پانی اور مائع صابن ڈال کر ڈھکنا بند کردیا جاتا ہے۔ اس کے بعد پاو¿ں سے پیڈل کو اوپر اور نیچے کرتے ہی واشنگ مشین کا اندرونی نظام گھومنے لگتا ہے اور کپڑے صاف ہوتے رہتے ہیں۔ واشنگ مشین کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اسے سفر اور پکنک وغیرہ کی صورت میں باا?سانی استعمال کیا جاسکتا ہے اس کے علاوہ یہ واشنگ مشین چھوٹے خاندان اور اکیلے افراد کے لیے بھی بہت موزوں ہے۔
کینیڈا کی ایک چھوٹی کمپنی نے کراو¿ڈ فنڈنگ کے ذریعے اس مشین کے نمونے تیار کیے ہیں اور اگلے سال اسے فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ اس میں 5 سے 10 لیٹر پانی سما سکتا ہے اور 4 سے 5 کپڑے دھونے میں قریباً 10 منٹ لگتے ہیں۔ مشین کا نظام کچھ ایسے بنایا گیا ہے کہ اس میں پاو¿ں کی توانائی ضائع نہیں ہوتی اور اندرونی نظام بہت تیزی سے گھومتا ہے لیکن اس کی قیمت لگ بھگ 20 سے 24 ہزار روپے ہے اور کمپنی کے مطابق اگلے ورڑن کی قیمت کم رکھی جائے گی۔