اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

2016، 2015 سے بھی گرم رہنے کا امکان ، محکمہ موسمیات

datetime 18  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)برطانیہ کے محکمہ موسمیات کی جانب سے کی گئی پیش گوئی کے مطابق امکان ہے کہ 2016، 2015 سے بھی گرم رہنے کا امکان ہے۔برطانوی محکمہ موسمیات کو یقین ہے کہ سنہ 2016 میں درجہ حرارت 1.1 سیلسئس سے اوپر رہ سکتا ہے۔برطانیہ میں رواں سال کو پہلے ہی گرم ترین سال قرار دیا جا چکا ہے جس کی بنیادی وجہ عالمی درجہ حرارت کا بڑھنا ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے پیرس میں ہونے والی ماحولیاتی کانفرنس میں شریک ممالک نے اس بات سے اتفاق کیا تھا کہ دنیا کو عالمی درج? حرارت کو 1.5 سیلسئس سے اوپر رکھنے کی کوشش کرنی چاہیے۔
برطانوی محکمہ موسمیات کی جانب سے کی جانے والی نئی پیش گوئی کمپیوٹر ماڈلز اور شماریاتی طریقہ کار پر مشتمل ہے اور اس کے مطابق آئندہ 12 مہینوں میں عالمی درجہ حرارت کی اوسط شرح سنہ 1961 سے 1990 کے درمیان کی شرح سے 0.84 درجے سے اوپر رہنے کا امکان ہے۔اگر صنعتی دور سے پہلے کی سطح کا موازنہ کیا جائے تو نئی پیش گوئی کے مطابق اگلے سال کے درجہ حرارت کی اوسط شرح سنہ 1850 سے 1899 کے مقابلے میں 1.1 سیلسئس رہنے کا امکان ہے۔برطانیہ میں گذشتہ برس پیش گوئی کی گئی تھی کہ رواں برس اوسط درجہ حرارت 0.64 سے اوپر رہے گا۔

151217133926__87258037_c0268980-el_nino_sea_temperatures_october_2015-spl

برطانیہ کے محکمہ موسمیات سے تعلق رکھنے والے پروفیسر ایڈم کا کہنا ہے کہ اگلے برس کی پیش گوئی گذشتہ برس کے کچھ گرم سالوں کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں سنہ 2014 میں درجہ حرارت 0.6 رہا جو ایک ریکارڈ تھا، جبکہ رواں برس یہ درجہ حرارت 0.7 رہا اور وہ بھی ایک ریکارڈ تھا اور اگلے برس کے لیے ہم یہ کہہ رہے ہیں اس میں درجہ حرارت 0.8 ہو گا جس سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ برطانیہ میں تین برس کے دوران درجہ حرارت میں تیزی آئی اور سنہ 2016 کے آخر تک ہم شاید دیکھیں گے کہ برطانیہ میں تین برس کے دوران مسلسل درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافے کا امکان ہے۔موسمیات کے ماہرین کے مطابق عالمی درجہ حرارت بھارت میں مون سون سیزن کو پہلے ہی محدود کرنے کا ذمہ دار رہا ہے، اس نے بحرِ اوقیانوس میں آنے والے طوفانوں کو کم کیا اور یہ گذشتہ چند ہفتوں میں شمالی یورپ میں سردی سے پہلے آنے والے طوفانوں میں بھی ملوث رہا ہے۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…