ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

وائی فائی اوردیگرسگنلز سے محفوظ رکھنے والی جدید کیپ تیار‎

datetime 17  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) دنیا میں کئی افراد ایسے ہیں جنہیں وائی فائی سگنلز سے الرجی ہوتی ہے اور اسی طرح سیل فون اور وائرلیس کی الیکٹرومیگنیٹک شعاعیں بھی انہیں متاثرکرتی ہیں اسی لیے اب ان کے لیے ایک خاص ٹوپی تیار کی گئی ہے جو انہیں وائرلیس سگنلز کی بھرمار سے محفوظ رکھ سکتی ہے۔سلواکیہ کے دو نوجوانوں کے مطابق سیل فون ٹاور اور وائی فائی سگنلز ان کی نیند میں خلل پیدا کرتے ہیں جس کے چھٹکارے کے لیے انہیں دھاتی تہہ ( ٹن فوائل) جیسی ایسی کوئی شے بنانے کا خیال آیا جو انسانوں کو وائی فائی اور ایسے سگنلز سے محفوظ رکھ سکے۔ اس کے لیے انہوں نے چاندی کے تاروں سے بنا لباس اختیار کیا جو فوجی اہلکار پہنتے ہیں کیونکہ اس طرح وہ سیٹلائٹ سگنلز سے اوجھل رہتے ہیں۔ اس کے بعد اسی کپڑے سے پہلی ٹوپی بنائی گئی اور جب اسے وائی فائی راو¿ٹر کے سامنے آزمایا گیا تو اس سے وائی فائی سگنل مکمل طور پر رک گئے۔اس وائی فائی ٹوپی پرمزید کام کیا گیا اور ایک چینی ڈیزائنر کی مدد سے ٹوپی کا نمونہ تیار کیا گیا جو بیکٹیریا ، شعاع ( ریڈی ایشن) اور بدبو وغیرہ کو روک سکتی تھی۔ اس کے لیے چاندی کے تاروں کو سوتی کپڑے میں سمویا گیا اور اب سے ٹوپی (کیپ) اور بینی (کنٹوپ) کی صورت میں فروخت کیا جارہا ہے۔ خود ترقی پذیر ممالک میں حاملہ خواتین وائی فائی سگنلز سے بچنے کی کوشش کرتی ہیں اور ان کا خیال ہے کہ ریڈی ایشن سے ان کے ہونے والے بچے کو کچھ نقصان ہوسکتا ہے۔اس جدید ٹوپی کوسردی میں بھی پہنا جاسکتا ہے جو پہننے والے کو وائی فائی سگنلز کے علاوہ ٹھنڈ سے بھی محفوظ رکھتی ہے۔ اس میں چاندی کے تار اندر کی جانب سموئے گئے ہیں جب کہ اس کیپ کی قیمت 27 ڈالر( 2800 پاکستانی روپے) اور کنٹوپ کی قیمت 35 ڈالر ( 3800 روپے) رکھی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…