اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

فیس بک کا ’اصلی نام‘ کی پابندی میں ترمیم

datetime 17  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)بیشتر غیر محفوظ گروہوں کی جانب سے سخت غم وغصے اور ناراضگی کے اظہار کے بعد فیس ب±ک نے اپنی متنازع ’اصلی نام‘ پالیسی میں ترمیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ منگل کے روز فیس ب±ک ویب سائٹ کا کہنا تھا کہ یہ نئے آلات کی جانچ کے لیے تھا جوا±ن لوگوں کو اس بات کی اجازت دیتی ہے کہ وہ کسی خاص حالات کے متعلق آگاہی دینے کے لیے اپنا اصلی نام استعمال نہ کریں جہاں ا±نھیں محسوس ہو کہ اصلی نام استعمال کرنا ا±ن کے لیے ٹھیک ثابت نہیں ہوسکتا۔ پرائیویسی کی عدالتی جنگ میں فیس بک کو دھچکہ فیس بک پر صارفین کی معلومات کا معاملہ یورپی عدالت میںاس نئے آلے کا مقصد ا±ن لوگوں کی مدد کرنا ہے جنہیں گھریلو تشدد کا سامنا کرنا پڑتا ہے، یا پھر ایسے واقعات جن میں ا±ن کی جنس کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ا±نھیں خطرے سے دوچار کرسکتا ہے۔تاہم فیس ب±ک کا اب بھی لوگوں سے اصرار ہے کہ وہ سوائے کچھ ناگزیر یا غیرمعمولی حالات کے ہمیشہ ’اصلی ناموں‘ کا ہی استعمال کریں۔کمپنی کے مطابق ’ہم یہ چاہتے ہیں کہ لوگ اپنے وہی نام استعمال کریں جن ناموں سے ا±ن کے دوست اور خاندان کے افراد انھیں جانتے ہیں۔ جب وہ لوگ اپنے اصلی ناموں کا استعمال کرتے ہیں تو ا±ن کے کیے گئے کام اور ا±ن کے کہے گئے الفاظ زیادہ اہمیت کے حامل ہوجاتے ہیں کیوں کہ وہ اپنے کہے ہوئے الفاظ کے لیے زیادہ ذمہ دار ہوتے ہیں۔‘کمپنی کا مزید کہنا ہے ’ہم اب بھی اپنی اسی پالیسی پر قائم ہیں اور یہ تبدیل نہیں ہورہی۔ تاہم ہم اپنی فیس ب±ک کمیونٹی کا ردِعمل جاننے کے بعد اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ یہ پالیسی ہر ایک کے لیے ہونی چاہیے بالخصوص ا±ن طبقات یا گروہوں کے لیے جنھیں کنارے سے لگایا جارہا ہے یا پھر جنھیں امتیازی سلوک کا سامنا ہے فیس ب±ک کے مطابق ا±سے ہر ہفتے جعلی ناموں کے متعلق سینکڑوں ہزاروں شکایات موصول ہوتی ہیں کمپنی کی جانب سے جعلی ناموں کی شناخت کرنے والا ایک نیا آلہ بھی متعارف کرایا جارہا ہے۔ جس میں کسی بھی ایسے صارف کی ضرورت ہوگی جو کسی دوسرے صارف کے متعلق شکایت درج کرے گا اور اپنی شکایت کے متعلق مزید سیاق وسباق بھی پیش کرے گا۔فیس ب±ک کے مطابق ا±سے ہر ہفتے جعلی ناموں کے متعلق سینکڑوں ہزاروں شکایات موصول ہوتی ہیںکمپنی کا کہنا ہے ’ماضی میں لوگ آسانی سے جعلی نام‘ کی شکایت درج کرسکتے تھے لیکن اب ا±نھیں کچھ نئے اقدامات کی بھی پیروی کرنا ہوگی جن کے ذریعے ہمیں شکایت کے مختلف مزید ٹھوس معلومات حاصل ہوں گی۔ یہ اضافی سیاق وسباق ہماری جائزہ لینے والی ٹیموں کے یہ جاننے میں مددگار ثابت ہوگا کہ کیوں کسی شخص کی جانب سے کسی جعلی نام کی شکایت کی جارہی ہے۔ اس کے ذریعے ا±نھیں اس خاص صورتحال کے متعلق مزید معلومات حاصل ہوں گی۔‘سماجی نیٹ ورک کو اصلی ناموں کے متعلق اپنے سخت گیر مو¿قف کے بعد سے انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے شدید دباو¿ کا سامنا تھا۔فیس ب±ک کے بانی مارک زکربرگ کو اپنے اس بیان کے بعد شدید تنقید کا سامنا تھا جس میں انھوں نے کہا تھا کہ وہ لوگ جو دو نام یا پھر ع±رفیت کا استعمال کرتے ہیں اس سے ا±ن میں ’دیانتداری کی کمی‘ کا اظہار ہوتا ہے۔ گذشتہ سان فرانسسکو میں ممتاز ڈریگ کوئنز کے اصلی نام کی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے پر ا±ن کے فیس ب±ک اکاو¿نٹس ختم کردیے گئے تھے گذشتہ برس کیلیفورنیا کے شہر سان فرانسسکو میں ممتاز ڈریگ کوئنز (خود کو غورت ظاہر کرنے والے مرد، جو عموماً عورتوں کر طرح لباس پہنتے اور برتاو¿ کرتے ہیں) کے اصلی نام کی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے پر ا±ن کے فیس ب±ک اکاو¿نٹس ختم کردیے گئے تھے۔فیس ب±ک کے صدر دفتر کے باہر طے شدہ احتجاج سمیت ایک بہت بڑے ہنگامے کے بعد کمپنی نے اعتراف کیا کہ اِن اکاو¿نٹس کو ختم کرنا ایک غلطی تھا لیکن کمپنی کا کہنا تھا کہ ا±سے نیٹ ورک پر موجود لوگوں کی شناخت کرنے میں مسائل کا سامنا ہے۔ویب سائٹ کے مطابق ’بڑے پیمانے پر دوہری شخصیت کی کہانیاں، آوارہ گردی، گھریلوبدسلوکی اور غنڈہ گردی اور عدم رواداری کی بڑی شرح اکثر اوقات لوگوں کے جعلی ناموں کے پیچھے اپنی اصلی شناخت چھ±پانے کی وجہ ہوتی ہے۔ اور یہ دونوں باتیں بہت خوفناک اور د±کھ کا باعث ہیں۔‘کمپنی کا مزید کہنا ہے ’ کامیابی کے ساتھ ہماری لوگوں کی حفاظت کے لیے بنائی گئی اس پالیسی سے یہ حقیقت آشکار ہوتی ہے کہ یہ پالیسی توازن میں ہے اور جب احتیاط سے اس کا اطلاق کیا جائے گا تو یہ لوگوں کے بھلے کے لیے ایک بہت طاقتور قوت ثابت ہوگی۔‘شہریوں کی آزادی کی علمبردار تنظیموں اور انسانی حقوق کے گروہوں نے ایک گمنام اتحاد قائم کیا ہے جو فیس ب±ک سے اس بات پر اصرار کررہا ہے کہ وہ اپنی اِن پالیسیوں کو تبدیل کرے۔منگل کے روز گروپ کی مکمل تجاویز کی کمی کے ساتھ نئے آلات کا اعلان کیا گیا تھا لیکن فیس ب±ک کے نمائندگان سان فرانسسکو میں گمنام اتحاد کے ممبران سے ایک عوامی تقریب میں ملاقات کررہے ہیں



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…