منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

فیس بک کا زیادہ استعمال بن سکتا ہے حسد و مایوسی کا سبب

datetime 16  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے دوستوں کی اپ ڈیٹس پر بہت زیادہ توجہ دینا آپ کی ذہنی صحت کے لیے تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے۔ یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک نئی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔ مسوری یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق فیس بک کا بہت زیادہ استعمال لوگوں کے اندر حسد کا جذبہ پیدا کرنے کا سبب بن سکتا ہے جو تبدیل ہوکر مایوسی میں بدل جاتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ فیس بک صارفین کو سوشل نیٹ ورک پر اپنے دوستوں کی سرگرمیوں اور طرز زندگی سے حسد کا تجربہ ہوسکتا ہے جو آگے بڑھ کر مایوسی کی شکل میں تبدیل ہوسکتا ہے۔ تحقیق میں مزید بتایا گیا ہے کہ فیس بک متعدد افراد کے لیے مثبت ویب سائٹ ثابت ہوسکتی ہے تاہم دوسروں کی اپ ڈیٹس پر بہت زیادہ توجہ دینے سے منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔ تحقیق کے دوران رضاکاروں پر کیے گئے

تجربات سے یہ بات سامنے آئی کہ فیس بک کا بہت زیادہ استعمال براہ راست مایوسی یا ڈپریشن کا باعث نہیں بنتا بلکہ صارفین پہلے حاسد بنتے ہیں جو بعد میں ذہنی مرض کا باعث بن جاتا ہے۔ محققین کے مطابق اس کی وجہ اپنے دوستوں کی پرتعیش تعطیلات، اچھی خبروں کے اسٹیٹس اپ ڈیٹس اور دیگر مثبت چیزوں سے اپنا موازنہ ہوتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…