اسلام آباد(نیوزڈیسک) جاپانی ماہرین نے ایسا ڈرون تیار کیا ہے جو چوروں کو پکڑنے میں پولیس کی مدد کرے گا۔ سیکم کرائم فائٹر ڈرون میں جاپانی سیکیورٹی کمپنی نے ایل ای ڈی لائٹ فکس کی ہے جو چوروں کی تصاویر اتار کر کنٹرول سینٹر میں بھیج سکتا ہے۔ جاپانی کمپنی سیکم کا کہنا ہے کہ یہ آٹونومس ڈرون دنیا کا پہلا ڈرون ہے جس میں تصاویر بھیجنے کے ساتھ ساتھ سینسنگ ٹیکنالوجی بھی استعمال کی گئی ہے۔ اڑنے و الے اس روبوٹ کی رفتار 6 میل فی گھنٹا ہے،جو مشکوک افراد کو پہچان ان کی گاڑی کی رینج کا بھی تعین کر سکتا ہے۔اس کے علاوہ یہ ڈرون مشکوک افراد کی مزید تفصیلات جیسے کہ تصاویر،جسم کی بناوٹ،کپڑے اور گاڑی کے بار ے میں معلومات بھی مہیا کرے گا۔ کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس ڈرون کو 620 ڈالر میں مارکیٹ میں متعارف کیا جائے گا جس کے ماہانہ چارج 41 ڈالر ہوں گے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں