لندن(نیوزڈیسک) برطانوی انجینیئروں نے موبائل فون چارج کرنے والی میز تیار کرلی ہے جس میں شمسی ( سولر) سیل نصب ہیں جو براہِ راست سورج کی روشنی کے بغیر دن کی اجالے کو بھی بجلی میں بدل کر موبائل فون، ٹیبلٹ اور دیگر چھوٹے آلات چارج کرسکتے ہیں۔
کمپنی کی جانب سے اس کا ایک ڈیزائن لندن کے میوزیم میں رکھا گیا ہے جب کہ آئندہ سال ان جدید میزوں کی فروخت متوقع ہے۔ اس ڈیزائن کو 2015 کے بہترین فرنیچر کا ایوارڈ بھی ملا ہے جسے مارہون وان اوبیل نے تیار کیا ہے۔ اس میں نارنجی دھاریاں ہی سولر سیل کا کام کرکے روشنی سے بجلی بناتے ہیں جس سے چھوٹے آلات جارچ ہوسکتے ہیں۔ ”کرنٹ ٹیبل“ کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ اسے دھوپ کی ضرورت نہیں ہوتی صرف دن کی روشنی ہی کافی ہوتی ہے، اس کی بجلی کو یوایس بی کنیکشن یا براہِ راست بیٹری چارج کرنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ خاص نارنجی رنگ سولر سیل کا کام کرتا ہے اور توانائی جمع کرتا ہے اور اس کی تجارتی پیمانے پر تیاری شروع ہوگئی ہے جسے آئندہ سال فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔
موبائل فون چارج کرنے والی میز تیار
16
دسمبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں