ہفتہ‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2024 

11 بہترین کمپیوٹر ٹرکس جن سے ہر ایک واقف نہیں

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)کمپیوٹرز کا استعمال آج کے دور میں کون نہیں کرتا مگر کچھ معاملات میں لاعملی اکثر کاموں کو مشکل بنادیتی ہے۔کمپیوٹر کے مختلف پروگرامز کے لیے کچھ ٹرکس یا ٹپس ایسی ہوتی ہیں جو ہوتی تو بہترین ہیں مگر وہ لوگوں کی نظروں سے چھپی ہوتی ہیں، حالانکہ ان سے واقفیت صارفین کے لیے کمپیوٹر کا استعمال زیادہ آسان اور تفریح سے بھرپور بنادیتا ہے۔تو یہاں ایسے ہی کچھ بہترین ٹپس کے بارے میں جانے جو مفید ہونے کے ساتھ ساتھ تفریح سے بھی بھرپور ہیں۔اسکرین کے منتخب حصے کا اسکرین شاٹ لینااگر آپ کو کمپیوٹر اسکرین کے کسی خاص حصے کا اسکرین شاٹ لینا ہو تو اس کا آسان طریقہ ونڈوز میں موجود ہے۔ بس اسٹارٹ پر کلک کریں اور پھر ‘ Snipping Tool ‘ پر کلک کرکے آپ اپنا یہ کام کرسکتے ہیں۔ یہ ٹول آپ کو اسٹارٹ پر کلک کرنے کے بعد سرچ کرنے پر مل جائے گا۔ایکسل میں اپنی آخری کمانڈ کو آسانی سے دوہرانااگر آپ ایکسل پر F4 بٹن کو دبائیں تو وہ آپ کی آخری کمانڈ کو دوہرانے لگے گا۔ مثال کے طور پر اگر آپ کسی سیل کو سلیکٹ کرکے اسے کسی رنگ سے ہائی لائٹ کرتے ہیں تو آپ وہ ہائی لائٹ کسی بھی سیل کو سلیکٹ کرکے محض F4 کلک کرکے کرسکتے ہیں۔ایک کلک سے نئے برآزر ٹیب پر لنک کھولن یہ ویسے عام طور پر بیشتر افراد کو معلوم ہی ہوگا تاہم جس کو نہیں معلوم وہ جان لیں کہ اگر آپ اپنے ماوس کے مڈل بٹن کو کلک کریں تو آپ نئے برآزر ٹیب پر نیا لنک کھول لیں گے اور اگر آپ کسی اوپن ٹیب پر اس بٹن کو کلک کریں گے تو وہ بند ہوجائے گی۔کروم پر کسی تصویر کے بارے میں تفصیلی سرچگوگل کروم میں اگر آپ کسی تصویر پر ماوس سے رائٹ کلک کرکے ایس کے بٹن کو دبائیں تو ایک ریورس گوگل سرچ نئی ونڈو میں کھول جائے گی۔ وہ اس لیے ہوتی ہے تاکہ آپ جان سکیں کہ یہ تصویر ممکنہ طور پر کب اور کہاں سے اپ لوڈ ہوئی یا کہاں کہاں ہوچکی ہے۔اپنی ونڈو کو اسکرین کی کسی بھی جانب منقل کردینااگر آپ ونڈوز کے بٹن کو کسی بھی ایرو (دائیں، بائیں، اوپر، نیچے) کے ساتھ کلک کریں تو آپ کے سامنے جو ونڈو کھلی ہوگی وہ اسکرین کے ایک جانب ہوجائے گی۔ اسی طرح اگر آپ ونڈوز، شفٹ اور کسی ایک ایرو کے بٹن کو کلک کریں تو آپ کی ونڈوز اس طرف منتقل کردے گی جو اس کے راستے میں ہوگا (جیسے دائیں جانب)۔cache کو سیکنڈوں میں کلیئر کریںاپنے کمپیوٹر کے cache کو فوری کلیئر کرنا چاہتے ہو تو کنٹرول، شفٹ اور آر کے بٹنوں کو دبائیں۔ اس سے آپ کا پیج بھی ریفریشن ہوجائے گا۔اپنے کمپیوٹر کو سیکنڈوں میں لاک کریںاگر آپ کمپیوٹر کو لاک کرنا چاہئے تو ونڈوز اور ایل کے بٹنوں کو کلک کریں، وہ لاک ہوجائے گا۔ یہ مذاق کے لیے بھی بہترین ٹرک ہے۔کمپیوٹر اسکرین گھما کر لوگوں کو ڈرائیںاگر آپ کنٹرول، Alt اور کسی ایرو کے بٹنوں کو کل کریں تو اگر دائیں جانب کا ایرو کو کلک کریں گے تو اسکرین اس جانب گھوم جائے گی۔ واضح رہے کہ یہ ٹرک ہر کمپیوٹر پر کام نہیں کرتی مگر جہاں کرتی ہے وہاں کسی کو بھی ڈرانے کے لیے کافی ثابت ہوتی ہے۔اپنے برا?زر کی ونڈو کو سادہ ٹیکسٹ ایڈیٹر میں بدل دیںاگر آپ ٹائپنگ کے لیے ایک بنیادی ٹیکسٹ ایڈیٹر کو چاہتے ہیں تو اپنی ایڈریس بار پر یہ کوڈ ڈال کر انٹر کا بٹن دبا دیں۔کروم برآزر پر ایڈٹ کرنااگر آپ کسی کو حیران کرنا چاہتے ہو اور ایسی چیز کا فرضی اسکرین شاٹ بھیجنا چاہتے ہیں جو کبھی موجود ہی نہ ہو تو اس کے لیے کروم میں ایک آسان راستہ موجود ہے۔ سب سے پہلے آپ F12 کلک کریں اور پھر یہ انٹر کردیں document. design Mode = “on” (بغیر اسپیس)۔ اس کے بعد آپ اسکرین پر ظاہر ہونے والے کسی بھی ٹیکسٹ کو ایڈٹ کرسکتے ہیں۔برآزر پر زوم کرناویب برآزر پر زومنگ کے لیے تین طریقے ہوتے ہیں۔ کنٹرول اور 0 کو کلک کرنے سے زوم ڈیفالٹ پر ری سیٹ ہوجاتا ہے۔ کنٹرول اور + کو کلک کرنے سے زوم ان ہوتا ہے جبکہ کنٹرول اور – کرنے سے زوم آوٹ ہوتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…