منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

وائی فائی چلانے کی دس بہترین طریقے

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )آج انٹرنیٹ تقریباً ہر گھر کی ضرورت بن چکا ہے۔ لوگوں نے ایک انٹرنیٹ کنکشن سے گھر کے تمام کمروں کو منسلک کرنے کے لیے وائی فائی راﺅٹرز نصب کیے ہوئے ہیں۔ہم لوگ عموماً وائی فائی راﺅٹر کی تنصیب کے لیے کسی آئی ٹی ماہر کی خدمات حاصل کرتے ہیں اور وہ جس حالت میں راﺅٹر لگا کرجاتا ہے ہم اسی حالت میں اسے استعمال کرتے رہتے ہیں اور کبھی خود سے اس کی سیٹنگز کرنے کی کوشش نہیں کرتے حالانکہ وہ راﺅٹر کو ڈیفالٹ موڈ پر کرکے جاتے ہیں جس سے اس کی رفتار اوسطاً ہی رہتی ہے، ہم اس کی سیٹنگز میں جا کر آسانی سے اس کی رفتار بڑھا سکتے ہیں۔ آئیے آپ کو 7ایسی ٹپس بتائیں جنہیں استعمال کرکے آپ وائی فائی راﺅٹرز کی کارکردگی آئی ٹی ماہر کی مدد کے بغیر بڑھا سکتے ہیں۔سب سے پہلے راﺅٹر کو کسی مناسب جگہ پر نصب کیا جانا چاہیے۔ عام طور پر ایک گھریلو راﺅٹر کی رینج 100فٹ تک ہوتی ہے اس لیے اسے گھر کے درمیان میں لگایا جانا چاہیے جہاں چاروں طرف سگنل برابر موصول ہو سکیں۔
راﺅٹر کے ساتھ جو چھوٹا سا انٹینا ملتا ہے ضروری نہیں کہ ہم اسی پر اکتفا کریں۔ ہمیں چاہیے کہ مارکیٹ سے بڑا انٹینالائیں اور وائی فائی راﺅٹر کے سگنلز کو مزید مضبوط بنائیں۔ہم میں سے اکثر لوگ راﺅٹر کی سیٹنگز کو دیکھنے کی زحمت نہیں کرتے اور راﺅٹر میں میں موجود سافٹ ویئرپر اکتفا کیے رہتے ہیں۔ کچھ راﺅٹرز کی سیٹنگز میں ٹرانسمیشن پاور کو کم یا زیادہ کرنے کا آپشن موجود ہوتا ہے۔ ہمیں چاہیے راﺅٹر کی سیٹنگز میں جائیں اور آپشن تلاش کرکے وہاں سے اس کی پاور بڑھا دیں۔راﺅٹرز کے سگنل طاقتور بنانے کا ایک اور آسان طریقہ یہ ہے کہ ہم راوئٹر کے ساتھ ریپیٹر یا بوسٹر نصب کر دیں جو آپ کے راﺅٹر سے سگنل لے کر انہیں زیادہ طاقت سے پورے گھر میں پھیلا دے۔اس کے علاوہ کچھ دیسی ٹوٹکے بھی ہیں جن کے ذریعے وائی فائی راﺅٹر کے سگنل مضبوط بنائے جا سکتے ہیں۔ ایک ایلومینیم کا کین لیجیے۔ اسے کاٹ کر انٹینا کے گرد نصب کر دیجیے۔ اس سے ایک تو سگنلز ایک ہی سمت میں جائیں گے اور ان کی طاقت میں بھی اضافہ ہو جائے گا۔
جب وائی فائی راﺅٹر کی سکیورٹی کا معاملہ ہو تو اس کی حفاظت ذرا پیچیدہ کام ہے۔اگر آپ پہلی بار راﺅٹرز کی سیٹنگز تبدیل کر رہے ہیں تو آپ کو اس کا آئی پی ایڈریس معلوم ہونا چاہیے۔ ونڈوز کمپیوٹر میں Win+Rدبائیں اور بار میں cmdٹائپ کرکے انٹر دبائیں۔ آپ کے سامنے ایک سیاہ رنگ کی سکرین نمودار ہو گی، اس میںipconfigلکھ کر انٹر دبا دیں۔ اس کے بعد آپ کے کمپیوٹر اور وائی فائی راﺅٹر کی تمام معلومات آپ کے سامنے آ جائیں گی۔ یہاں سے آپ اپنی سکیورٹی انفارمیشن کو تبدیل بھی کر سکتے ہیں۔اور آخر میں اپنے وائی فائی سے انٹرنیٹ کی چوری روکنے کے لیے اسے کی سیٹنگز میں جا کر ہی ایک پاس ورڈ سیٹ کر دیں تاکہ کوئی اور آپ کا انٹرنیٹ استعمال نہ کرے اور آپ رقم کے ضیاع اور انٹرنیٹ کی سپیڈ میں کمی کی خواری سے بچ جائیں۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…